چترال(نمائندہ چترال میل) چترال بونی روڈ پرجنالی کوچ میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ایک شخص جان بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق جنالی کوچ کے مقام پر ایک تیز رفتار موٹر سائیکل کی زد میں آکر زوندرانگم تریچ کی رہائشی زین العابدین شدید زخمی ہوگئے جسے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال بونی پہنچادیا گیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہوگئے۔ بتایا گیا ہے کہ متوفی زین العابدین چترال سے اپنے گاؤں جاتے ہوئے جنال کوچ میں گاڑی سے اُتر کر سڑک عبور کررہے تھے کہ موٹرسائیکل بے قابو ہوکر ان کو ٹکر ماری جس سے ان کے سر پر شدید چوٹیں آئے جبکہ اس حادثے میں موٹر سائیکل سوار شخص محمد اعجاز ولد بلبل محمد خان ساکن بونی بھی شدید زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے۔ مقامی پولیس نے موٹرسائیکل سوار شخص کے خلاف تعزیرات پاکستان کے دفعہ 320کے تحت مقدمہ درج کردیا ہے۔
تازہ ترین
- ہومڈی۔پی۔او آفس بلچ لوئر چترال میں پروموشن بیجز لگانے کی تقریب
- ہومچترال فٹ بال لیگ کا اختتام، جنگ بازار ایف سی نے پاکستان نیوی کو پنالٹیز پر شکست دے کر چیمپئن کا تاج اپنے سر سجا لیا
- مضامیندھڑکنوں کی زبان: ۔۔۔نظام ادھوری ہے۔۔۔تحریر: محمد جاوید حیات
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- ہومڈی۔پی۔او لوئر چترال ریشم جہانگیر کی زیرِ صدارت اہم کرائم میٹنگ کا انعقاد
- ہومڈی پی او چترال اپر کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ، منشیات کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر بنانے اور عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایات
- مضامیندادبیداد۔ مسائل کا حل۔ ڈاکٹرعنایت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال ریشم جہانگیر کی صدارت میں ڈسٹرکٹ پولیس لویر چترال کی طرف سے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس میں چترال تحصیل کے عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی
- ہومنیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں داخلہ حاصل کرنے والی طالبہ کی حوصلہ افزائی، ڈی پی او چترال اپر کی جانب سے کمنڈیشن سرٹیفکیٹ اور کیش ریوارڈ
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔قناعت سب سے بڑی نعمت۔۔۔محمد جاوید حیات










