دروش(نمائندہ چترال میل) چترال کا ایک اور جوان مادر وطن کی حفاظت کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ تفصیلات کے مطابق دروش کے گاؤں کیسو سے تعلق رکھنے والے جوان سال حمید الرحمن نے شوال شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے ساتھ مقابلے کے دوران شہید ہو گئے۔لانس نائیک حمیدالرحمن اکتوبر 2002 میں چترال سکاؤٹس میں بھرتی ہوئے تھے، بعد ازاں 2016میں انکا تبادلہ 195ونگ شوال رائلفلز میں ہوا۔لانس نائیک حمید الرحمن شوال میں عسکری خدمات کی بجاآوری کے دوران گزشتہ دنوں دہشت گردوں کے ساتھ مقابلے کے دوران جام شہادت نوش کر گئے۔ شہید کو جمعہ کے روز دروش کے گاؤں کیسو میں پورے فوجی اعزاز کیساتھ سپردخاک کیا گیا۔ اس موقع پر چترال سکاؤٹس کے دستے نے شہید کو سلامی دی جبکہ چترال سکاؤٹس کے افسران نے شہید کی قبر پر پھولوں کے چادر چڑھائے۔ شہید کی نماز جنازہ میں کثیر تعدا د میں لوگوں نے شرکت کی۔
تازہ ترین
- ہومڈی۔پی۔او آفس بلچ لوئر چترال میں پروموشن بیجز لگانے کی تقریب
- ہومچترال فٹ بال لیگ کا اختتام، جنگ بازار ایف سی نے پاکستان نیوی کو پنالٹیز پر شکست دے کر چیمپئن کا تاج اپنے سر سجا لیا
- مضامیندھڑکنوں کی زبان: ۔۔۔نظام ادھوری ہے۔۔۔تحریر: محمد جاوید حیات
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- ہومڈی۔پی۔او لوئر چترال ریشم جہانگیر کی زیرِ صدارت اہم کرائم میٹنگ کا انعقاد
- ہومڈی پی او چترال اپر کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ، منشیات کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر بنانے اور عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایات
- مضامیندادبیداد۔ مسائل کا حل۔ ڈاکٹرعنایت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال ریشم جہانگیر کی صدارت میں ڈسٹرکٹ پولیس لویر چترال کی طرف سے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس میں چترال تحصیل کے عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی
- ہومنیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں داخلہ حاصل کرنے والی طالبہ کی حوصلہ افزائی، ڈی پی او چترال اپر کی جانب سے کمنڈیشن سرٹیفکیٹ اور کیش ریوارڈ
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔قناعت سب سے بڑی نعمت۔۔۔محمد جاوید حیات










