چترال (نمائندہ چترال میل) چترال کے مارکیٹ میں 100روپے اور اس سے کم مالیت کے کرنسی نوٹ غائب ہونے کی وجہ سے کاروباری لوگوں اور عوام دونوں سخت مشکل میں مبتلا ہیں جبکہ تمام سرکاری اور نجی بنکوں میں بھی عدم دستیاب ہیں اور مارکیٹ نوٹ انتہائی بوسیدہ حالت میں پائے جاتے ہیں۔ کاروباری حلقوں کے مطابق 100,50,20اور 10روپے کے نوٹ آخری مرتبہ گزشتہ سال عید الاضحی کے موقع پر چترال کے ایک سرکاری بنک میں لائے گئے تھے جس کے بعد سے نیشنل بنک آف پاکستان کی طرف سے نئی کرنسی نوٹ نہ منگوانے کی وجہ سے حالات گھمبیر ہوگئے ہیں اور چترال میں زیر گردش نوٹ پرانے ہوگئے ہیں۔ انہوں نے حدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر نئی کرنسی نوٹ ذیادہ تعداد میں چترال نہ پہنچایا گیا تو چترال میں کم مالیت کے کرنسی نوٹوں کی شدید قلت سے ایک بحران پید اہوگا جس سے کاروبارکرنے والوں اور صارفین کے درمیان ادائیگی کامسئلہ پیدا ہوگا۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ چترال میں سٹیٹ بنک آف پاکستان کی شاخ نہ ہونے کی وجہ سے کرنسی نوٹوں کی فراہمی کی ذمہ داری نیشنل بنک آف پاکستان کے سپر د ہے۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





