چترال(نمائندہ چترال میل)مستوج سے ممبرصوبائی اسمبلی سیدسردارحسین شاہ نے جمعہ کے روزشاہی مسجد چترال میں ایک ملغون شخص کی طرف سے نبوت کی جھوٹی دعویٰ کرنے کے واقعے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں اورعدلیہ سے اپیل کی ہے کہ اس ملغون شخص کوقرارواقع سزادی جائے تاکہ آئندہ کوئی اسلام دشمن عناصراس قسم کے قدم اُٹھانے کی جرات نہ کریں۔انہوں قانون نافذ کرنے والے اداروں سے یہ بھی مطالبہ کیاہے کہ اگراس واقعے کے پیچھے کوئی عناصرملوث ہیں انہیں بھی عبرت کانشانہ بنایاجائے۔ انہوں نے چترال کی سول سوسائٹی کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے اس موقع پر امن وامان کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کیا اور ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت علاقے کے امن کو تہہ وبالا کرنے کی مذموم کوششوں کو ناکام بناکر ملک دشمنوں کے عزائم کو خاک میں ملادیا۔ سید سردار حسین شاہ نے کہاکہ لواری ٹنل پراجیکٹ کی تکمیل اور چترال کا سی۔پیک منصوبے میں شامل ہونے پر چترال کا مستقبل تابناک اور شاندار ہے لیکن دشمن ملک کو یہ ایک آنکھ نہیں بھاتی اور وہ مختلف حیلے بہانوں سے چترال جنت نظیر کو آگ میں جھونک دراصل ترقی اور خوشحالی کا راستہ روکنا چاہتے ہیں مگر چترال کے بیدار مغز اور سیاسی شعور سے مالامال عوام اس سازش اور اس کے پیچھے کارفرما عوامل اور ایکٹروں کو جان چکے ہیں۔
تازہ ترین
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی





