چترال (نمائندہ چترال میل)چترال کے سب ڈویژن مستوج میں کاغ لشٹ کے مقام پر چار روزہ جشن کا غ لشٹ شروع ہو گیا جس میں ضلع بھر سے کھیلوں اور تفریح کے شائقین ہزاروں کی تعداد میں حصہ لے رہے ہیں جس کا انتظام ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کررہی ہے۔ جشن کا باقاعدہ افتتاح ڈسٹرکٹ ناظم چترال مغفرت شاہ نے کی۔ جشن میں پولو، کرکٹ، فٹ بال اور ولی بال کے علاوہ چترال کے روایتی کھیلوں رسہ کشی، نشانہ بازی، بوڈی دک اور پہلوانی کے مقابلے شامل ہوں گے جن میں شائقین انتہائی دلچسپی کا مظاہر ہ کررہے ہیں۔ ضلع ناظم مغفرت شاہ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ چترال کی ضلعی حکومت چترال کی مخصوص ثقافت اور روایات کو جدید دور کی ثقافتی یلغار سے بچانے کے لئے ایک وژن رکھتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کاغ لشٹ فیسٹول کو شندور فیسٹول کی طرح بھر پور توجہ ملے گی جوکہ تاریخی اہمیت کا حامل ہے اور کئی صدیوں سے ریاست چترال کے حکمران اسے مناتے رہے ہیں۔ضلع ناظم نے اس موقع پر تالیوں کی گونج میں اعلان کیا کہ کا غ لشٹ فیسٹول کو ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے کیلنڈر ایونٹس میں شامل کیا جائے گا تاکہ اسے ہر سال سرکاری سرپرستی میں منایا جائے۔ضلع ناظم نے کہاکہ بعض حضرات اس وقت علاقے میں نان ایشوز کو ہوا دینے کی کوشش کررہے ہیں جوکہ درست رویہ ہر گز نہیں ہے اور یہ ترقی کے عمل کو سبوتاژ کرنے کی ایک کوشش ہے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر مستوج محمد حیات شاہ بھی موجود تھے جس نے خطاب کرکے فیسٹول میں سب ڈویژنل ایڈمنسٹریشن کی طرف سے ہرممکن تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہاکہ مردم شماری اور پولیو کے خلاف مہم کے باوجود انہوں نے کا غ لشٹ فیسٹول کے کامیاب انعقاد کی طرف بھی توجہ دی۔ فیسٹول میں ضلع کے مختلف علاقوں سے شایقین کا غ لشٹ پہنچ کر خیمہ بستی بساکر جنگل میں منگل کاسماں پیدا کردیا ہے۔ کا غ لشٹ تین وادیوں تورکھو، موڑکھو اور بیار کے سنگھم پر واقع ایک سطح مرتفع ہے جوکہ موسم بہار میں نہایت دلفریب نظار ے پیش کرتی ہے اور اس کے دونوں طرف بہتے ہوئے دریاؤں کے مناظر اور بھی دلکشی پیدا کرتے ہیں۔ فیسٹول کا احتتام 23اپریل کو ہوگا جس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز ختک شریک ہوں گے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات