پشاور(نما یندہ چترال میل)صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی خیبر پختونخوا نے وفاقی حکومت کی جانب سے ڈیزل کے نرخ میں اضافے کے بعد83روپے فی لیٹر نرخ مقرر ہونے کے بعد صوبے کے مختلف شہروں کے مابین ڈیزل سے چلنے والی مسافر بردار گاڑیوں کے لئے نئے نرخ نامے مقرر کئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق فلائننگ کوچز اور منی بسیں 0.98پیسے فی کلو میٹر فی مسافر کے حساب سے کرایہ وصول کریں گی جبکہ اے سی بسیں 1.18روپے،عام بسیں 0.83پیسے اور لگژری بسیں 0.93پیسے فی کلو میٹر فی مسافر کرایہ وصول کریں گی۔سیکرٹری صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی خیبر پختونخوا پشاور کے دفتر سے جاری ہونے والے نئے نرخنامے کے مطابق پشاور سے کوہاٹ کے لئے فلائنگ کوچز/منی بسیں 64روپے،اے سی بسیں 77روپے،عام بسیں 54روپے اور لگژری بسیں 60روپے کرایہ وصول کریں گی۔اسی طرح پشاور بنوں کے لئے فلائنگ کوچز/منی بسیں 191روپے،اے سی بسیں 230روپے،عام بسیں 162روپے اور لگژری بسیں 181روپے،پشاور سے ڈی آئی خان کے لئے فلائنگ کوچز/منی بسیں 329روپے،اے سی بسیں 396روپے،عام بسیں 279روپے اور لگژری بسیں 312روپے،پشاور سے ہری پورکے لئے فلائنگ کوچز/منی بسیں 153روپے،اے سی بسیں 184روپے،عام بسیں 129روپے اور لگژری بسیں 146روپے،پشاور سے ایبٹ آبادکے لئے فلائنگ کوچز/منی بسیں 189روپے،اے سی بسیں 228روپے،عام بسیں 160روپے اور لگژری بسیں 179روپے،پشاور سے چارسدہ فلائنگ کوچز26روپے،اے سی بسیں 32روپے،عام بسیں 22روپے اور لگژری بسیں 25روپے،پشاور سے مانسہرہ کے لئے فلائنگ کوچز/منی بسیں 213روپے،اے سی بسیں 256روپے،عام بسیں 180روپے اور لگژری بسیں 202روپے،پشاور سے مردان کے لئے فلائنگ کوچز/منی بسیں 57روپے،اے سی بسیں 68روپے،عام بسیں 48روپے اور لگژری بسیں 54روپے،پشاور سے مالاکنڈ کے لئے فلائنگ کوچز/منی بسیں 116روپے،اے سی بسیں 139روپے،عام بسیں 98روپے اور لگژری بسیں 110روپے،پشاور سے تیمر گرہ کے لئے فلائنگ کوچز/منی بسیں 173روپے، اے سی بسیں 209روپے،عام بسیں 147روپے اور لگژری بسیں 165روپے،پشاور سے مینگورہ کے لئے فلائنگ کوچز/منی بسیں 169روپے،اے سی بسیں 203روپے،عام بسیں 143روپے اور لگژری بسیں 160روپے،پشاور سے دیرکے لئے فلائنگ کوچز/منی بسیں 245روپے،اے سی بسیں 295روپے،عام بسیں 208روپے اور لگژری بسیں 233روپے اورپشاور سے چترال کے لئے فلائنگ کوچز/منی بسیں 490روپے،اے سی بسیں 590روپے،عام بسیں 415روپے اور لگژری بسیں 465روپے مقرر کیا گیاکرایہ وصول کریں گی۔مزید برآں دینی مدارس،تعلیمی اداروں،نابینا و معذور افراد اور 60سال سے زائد عمر کے مسافروں کے لئے اصل کرایہ پر 50فیصد موجودہ رعایت جاری رہے گی جبکہ اگر ائیر کنڈیشنڈ گاڑیوں میں اے سی کام نہ کر رہا ہو تو پھر ان میں بھی ڈیلکس گاڑیوں کا کرایہ ہی وصول کیا جائے گا۔
تازہ ترین
- ہومڈی۔پی۔او آفس بلچ لوئر چترال میں پروموشن بیجز لگانے کی تقریب
- ہومچترال فٹ بال لیگ کا اختتام، جنگ بازار ایف سی نے پاکستان نیوی کو پنالٹیز پر شکست دے کر چیمپئن کا تاج اپنے سر سجا لیا
- مضامیندھڑکنوں کی زبان: ۔۔۔نظام ادھوری ہے۔۔۔تحریر: محمد جاوید حیات
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- ہومڈی۔پی۔او لوئر چترال ریشم جہانگیر کی زیرِ صدارت اہم کرائم میٹنگ کا انعقاد
- ہومڈی پی او چترال اپر کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ، منشیات کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر بنانے اور عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایات
- مضامیندادبیداد۔ مسائل کا حل۔ ڈاکٹرعنایت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال ریشم جہانگیر کی صدارت میں ڈسٹرکٹ پولیس لویر چترال کی طرف سے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس میں چترال تحصیل کے عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی
- ہومنیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں داخلہ حاصل کرنے والی طالبہ کی حوصلہ افزائی، ڈی پی او چترال اپر کی جانب سے کمنڈیشن سرٹیفکیٹ اور کیش ریوارڈ
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔قناعت سب سے بڑی نعمت۔۔۔محمد جاوید حیات










