چترال کی پسماندگی اوربچوں کے صلاحیتوں کومدنظررکھتے ہوئے اْ سامہ احمد وڑائچ کیریر اکیڈمی کاسنگ بنیاد رکھا گیا ہے/اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالاکرم

Print Friendly, PDF & Email

چترال(نما یندہ چترال میل) اْ سامہ احمد وڑائچ کیریر اکیڈمی میں کیڈٹ کالجزکی تیاری کے کلاسزشروع کرنے کے موقع پرایک پروگرام منعقدہوئی جس میں اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالاکرم، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر رخسانہ جبین، پرنسپل سنٹنیل ہائی سکول کمال الدین، اکیڈمی کے لیکچرر تنزیل لرحمن، فدا الرحمن اورعطاء حسین اطہردیگرلیکچراورطلباء موجودتھے۔ اس موقع پر کمشنر چترال عبدالاکرم نے کہاکہ شہید اسامہ احمدو وڑائچ علمی سوچ رکھنے کے ساتھ ساتھ ایک وژن رکھنے والے افسر تھا جس نے چترال کی پسماندگی اوربچوں کے صلاحیتوں کومدنظررکھتے ہوئے اس اکیڈمی کاسنگ بنیاد رکھا۔ انہوں نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ ڈگری کالج اورآغاخان ایجوکیشن کے ٹیچنگ فیکلٹی کے مشکورہیں کہ انہوں نے کے اس کارخیرکوکامیاب کرنے کے لئے دن رات محنت سے کام کیا۔اس موقع پرلیکچررتنزیل الرحمن نے کہاکہ شہید اسامہ ایک ہمہ جہت شخصیت کے مالک تھے جو حقیقی معنوں میں خدمت کے جذبے سے سرشار تھے۔ اس لئے انہوں نے چترال میں بہت کم عرصے میں وہ کام کئے۔ جو ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی جن میں سے ایک اہم کام چترال کے طلباء کو گھر کی دہلیز پر کریر کونسلنگ، انٹری ٹسٹ، آئی ایس ایس بی، آئی ٹی سکلز سمیت کیڈٹ کالج کی ٹریننگ کی فراہمی کیلئے کیریر اکیڈمی کا قیام ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ ایک وژنری ہونے کی حیثیت سے اسامہ کو اس بات کی فکر لاحق تھی کہ چترال کے پہاڑوں میں رہنے والے ان نوجوان طلبہ کو کس طرح شہری طلبہ کے ہم پلہ بنایا جائے اور یہی وہ جذبہ تھا جس نے اْسے بہت کم وقت میں ایسا ادارہ قائم کرنے پر مجبورکردیا۔اس مو قع پریڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر رخسانہ جبین نے کہاکہ آنے والے وقتوں میں اکیڈمی میں مختلف نوعیت کے تعلیمی اور تربیتی کورسز کرائے جائیں گے۔ ان پروگراموں میں انگلش لنگویج پروگرام، آئی ٹی کورس، ایٹا تیاری کورس، آئی ایس ایس بی تیاری کورس، کیڈٹ کالج تیاری کورس اور ائیر فورس کالج کی تیاری کے ساتھ ساتھ کیرئیر کاؤنسلنگ کورس شامل ہیں۔