چترال (نما یندہ چترال میل) ضلع ناظم چترال مغفرت شاہ نے جمعرات کے دن وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک سے ملاقات کرکے چترال ضلعے کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور سیلاب زدہ سڑکوں اور پلوں کی بحالی کے لئے صوبائی حکومت کی طرف جاری کردہ 76میلین روپے کی خطیر فنڈز کے لئے ان کا شکریہ ادا کیا جن پر کام کا ضلع ناظم نے گزشتہ دنوں افتتاح کیا تھا۔ پشاور سے ٹیلی فون پر مقامی میڈیا کو ملاقات کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ نے ریشن کی ہائیڈروپاؤر اسٹیشن سمیت سیلاب سے متاثرہ مزید انفراسٹرکچروں کی بحالی کی بھی یقین دہانی کرتے ہوئے کہاکہ ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کو اس عمل میں شریک اور شامل رکھا جائے گا جوکہ اس سسٹم کا حصہ ہے۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر کہاکہ بلدیاتی نظام کے لئے اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی اس حکومت کا ایک کارنامہ ہے اور صوبائی حکو مت کسی سرکاری افسر کی طرف سے ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی حکم عدولی اور سستی کو ہرگز برداشت نہیں کرے گی۔ ضلع ناظم کی طرف سے چترال کے دورے کی دعوت قبول کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کابینہ کے دیگر اراکین کے ہمراہ چترال کا تین روزہ دورے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی مشتاق احمد خان، امیرجماعت اسلامی مولانا جمشید احمد، موڑکھو سے رکن ضلع کونسل اور جماعت اسلامی کے رہنما مولانا جاوید حسین بھی ملاقات میں موجود تھے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات