پشاور (نمائندہ چترال میل)چترال موڑکھو سے تعلق رکھنے والے محمد الیاس کو 8 دسمبر 2016 کی رات قصہ خوانی پشاور میں فائرنگ کرکے اس وقت قتل کیا گیا تھا جب وہ اپنی بہن کے گھر کی چھت پر کھڑے تھے کہ سامنے والے گھر سے اس پر فائرنگ کی گئی اوروہ ہسپتال پہنچنے سے پہلے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہو گیا تھا چار ملزمان کے خلاف FIR درج کی گئی تھی تاہم تین ملزمان فرار ہو گئے تھے جبکہ ایک ملزم ارسلان علی مقامی علالت سے ضمانت حاصل کر رکھا تھا جس کے خلاف مقتول محمد الیاس کے بھائی محمد قاسم نے چترال کے ممتاز قانون دان محب اللہ تریچوی ایڈوکیٹ کی زیر وکالت ضمانت منسوخ کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔فریقین کے دلائل سننے کے بعد ایڈیشنل سیشن جج پشاور نے ملزم کی ضمانت منسوخ کرنے کا حکم دے دیا جس پر ملزم کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا جبکہ تین ملزمان کی تلاش جاری ہے نوائے چترال میل سے گفتگو کرنے ہوئے محب اللہ تریچوی ایڈوکیٹ کا کہنا تھا کہ جلد تمام ملزمان کو کیفر کر دار تک پہنچایا جائے گا۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





