چترال (نما یندہ چترال میل) گذشتہ رات سے وقفے وقفے سے بارش اور بالائی پہاڑوں پر برفباری نے چترال کے لوگوں کیلئے آمد ورفت میں مزید مشکلات پیدا کردی ہیں۔اس سے قبل لواری ٹنل کو کھولنے کے بعد نامعلوم وجوہات کی بنا پر ہر قسم کی ٹریفک کیلئے تاحال بند کر دیا گیا ہے جس سے چترال کے لوگوں کی آمدورفت کی مشکلات بدستور موجود ہیں۔ لواری ٹاپ اور لواری ٹنل جو چترال کے لوگوں کا ضلع سے باہر نکلنے اور باہر سے ضلع میں داخل ہونے کی واحد راستے ہیں۔ بند ہونے کی وجہ سے لوگوں کو شدید پریشانیوں کا سامنا ہے۔ بازار میں سبزی، مرغی اور خوراک کی دیگر اشیاء دستیاب نہیں۔ اور جو دستیاب ہیں اُن کی من مانی قیمتیں وصول کی جاتی ہیں مقامی دکانداروں کے مطابق قیمتوں میں اضافے کا سبب روڈ کی بندش ہے۔ کیونکہ سامان پر بھاری کرایہ وصول کیا جاتا ہے اس لئے دکانداروں کو بھی سامان کی قیمت میں اضافہ کرنا پڑتا ہے۔ روڈ کی بندش سے سب سے زیادہ متاثر چترال کا غریب طبقہ ہے۔ جن پر اشیاء کی قیمتوں میں اضافے سے مزید بوجھ پڑا ہے۔ اور زندگی دشوار ہو چکی ہے عوامی حلقوں نے لواری ٹاپ کھلنے پر انتہائی خوشی کا اظہار کیا تھا کیوں کہ آمدورفت بحال ہونے سے اشیاء خوردونوش سستی ملنے کی توقع تھی۔ لیکن لواری ٹاپ کو بھی آمدورفت کیلئے بند کرنے پر اُن کی امیدوں پر پانی پھیر گیا ہے۔ اشیاء خوردونوش کے ریٹس پر ضلعی انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنڑولر کا کوئی اختیار نہیں۔ بلکہ محکمہ فوڈ عوام کو ریلیف دینے کی بجائے سبزی فروشوں، گوشت فروشوں اور نانبائیوں کیلئے اُن کی مرضی کے ریٹس مقرر کرکے اُنہیں خوش کرنے کا فریضہ انجام دے رہی ہے یوں چترال ملک کا وہ ضلع ہے جہاں غیر معیاری اشیاء کی بھر مار کے ساتھ ساتھ اُن کی قیمتیں سب سے زیادہ ہیں۔ عوامی حلقوں نے محکمہ بلدیات کے ناظمین کی کارکردگی پر بھی انتہائی مایوسی کا اظہار کیا ہے کہ اس حوالے سے وہ کوئی کردار ادا نہیں کرتے جبکہ عوام نے اپنی آواز حکومت تک پہنچانے اور اس قسم کی ظلم و زیادتی روکنے کیلئے اُنہیں منتخب کیا ہے۔
تازہ ترین
- ہوم1 کلو 265 گرام چرس برآمد۔ چترال پولیس کی کامیاب کاروائی
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔۔محمد جاوید حیات۔۔۔۔۔ “ڈر لگتا ہے “
- ہوم6 ستمبر یوم دفاع پاکستان کی مناسبت سے لوئر چترال پولیس لائن میں خصوصی پروگرام کا انعقاد۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔۔۔محمد جاوید حیات۔۔۔۔”اساتذہ کا گل دستہ ایبٹ آباد میں “۔
- ہومکوغذی کے مقام پر حادثہ،، ایک شخص جاں بحق،، مزید تفصیلات ۔۔۔
- ہوممحکمہ تعلیم کی جانب سے ای-ٹرانسفر پالیسی کا باقائدہ اجرا کر دیا گیا۔
- ہومآل پاکستان واپڈا ہائیڈرو یونین سب ڈویژن چترال کی طرف سے پیسکو ملازمین سانحہ صوابی کے خلاف چترال پریس کلب میں احتجاج ریکارڈ، بھرپور الفاظ میں مذمت
- ہومدیانتداری اور ایمانداری کی اعلی مثال قائم کرنے والے نوجوان کو لوئر چترال پولیس کی جانب سے تعریفی اسناد.
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔۔۔محمد جاویدحیات۔۔۔۔۔شیر علی خان درانی۔۔شاعر خوش مزاج۔
- ہومماں و دودھ کی افادیت کے حوالے سے عالمی مہینے کی مناسبت سے چترال لوئر میں سیمنار و آگاہی واک کا اہتمام۔