صوبے میں گندم کے حصول کی نگرانی اور مانیٹرنگ کے لئے فوری طور پر عوامی مفاد میں صوبے کے ہر ضلع میں گندم خریداری اور مانیٹرنگ کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے

Print Friendly, PDF & Email

پشاور (نما یندہ چترال میل)صوبے میں گندم کے حصول کی نگرانی اور مانیٹرنگ کے لئے فوری طور پر عوامی مفاد میں صوبے کے ہر ضلع میں گندم خریداری اور مانیٹرنگ کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق متعلقہ ضلع کے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر مذکورہ کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے جبکہ اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر/انچارج گودام،ضلعی انتظامیہ کے نمائندے،متعلقہ ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر زراعت(توسیع) کے نمائندے(جو زرعی افسر کے عہدے سے کم نہ ہو)،مقامی فلور ملز ایسوسی ایشن کے نمائندے کمیٹی کے ممبران جبکہ نیب کا نمائندہ اور انٹی کرپشن اسٹبلشمنٹ نمائندہ اس کے آبزروز ہوں گے۔اس امر کا اعلان محکمہ خوراک حکومت خیبر پختونخوا کے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔