پشاور (نما یندہ چترال میل)پشاور ہائی کورٹ پشاور کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق خیبر پختونخوا جوڈیشری میں 14افسران کو ضابطے کے قانون کی خلاف ورزی کرنے پر معطل کر کے انہیں شوکاز نوٹس جاری کر دئیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریشن کمیٹی کی جانب سے 5اپریل2017کو کئے جانے والے فیصلے کے مطابق خیبر پختونخوا جوڈیشنری کے14افسران کے خلاف خیبر پختونخوا سرونٹس (ایفی شئنسی اینڈ ڈسپلن) رولز2011کے تحت کارروائی کرتے ہوئے ان کی خدمات کو معطل کر دیا گیا ہے اور انہیں شوکاز نوٹس جاری کر دئیے گئے ہیں۔ ان افسران میں پشاور ہائی کورٹ کے افسر بکار خاص سردار محمد ارشاد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج،پشاور ہائی کورٹ کے افسر بکار خاص ملک امجد رحیم اڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج،پشاور ہائی کورٹ کے افسر بکار خاص امجد مخدوم ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج،پشاور ہائی کورٹ کی افسر بکار خاص مسز رفعت عامر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج،پشاور ہائی کورٹ کے افسر بکار خاص محسن علی ترک ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شبقدر چارسدہ عبدالحکیم ہاشمی،پشاور ہائی کورٹ کے افسر بکار خاص قیصر رحیم ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج،پشاور ہائی کورٹ کے افسر بکار خاص منظور قادر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج،سینئر سول جج دیر لوئر سفیر قصر ملک،پشاور ہائی کورٹ کے افسر بکار خاص عادل اکبر خان سینئر سول جج،سینئر سول جج دیر اپر راشد راؤف،پشاور ہائی کورٹ کے افسر بکار خاص شاہ حسین سینئر سول جج، ایکٹنگ سینئر جج تور غر جوہر اعجاز علی شاہ سول جج/ جوڈیشل مجسٹریٹ اور پشاور ہائی کورٹ کے افسر بکار خاص تصور حسین سول جج /جوڈیشل مجسٹریٹ شامل ہیں۔
تازہ ترین
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی
- مضامینداد بیداد ۔ وطن کا صو فی شاعر ۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی





