پی ڈی ایم اے کا مون سون 2017کے حوالے سے اجلاس

Print Friendly, PDF & Email

پشاور(نما یندہ چترال میل)خیبر پختونخوا ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کا ایک اہم اجلاس منگل کے روز سول سیکرٹریٹ پشاور میں منعقد ہوا جس میں مون سون کی بارشوں اور ممکنہ سیلابوں اور آفات کے سلسلے میں پیشگی منصوبہ بندی پر غور غوض ہوا۔اجلاس کی صدارت ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عامر آفاق نے کی۔اجلاس میں صوبائی محکموں پر زور دیا گیا کہ جن محکموں نے ابھی تک اپنی پیشگی ہنگامی منصوبہ بندی تیار کرکے پی ڈی ایم اے کو نہیں بھیجوائی وہ چند دنوں کے اندر اندر اپنی منصوبہ بندی رپورٹ تیار کرکے پی ڈی ایم اے کو بھیجوائیں تاکہ مون سون 2017سے متعلق بہتر لائحہ عمل طے کیا جاسکے۔اجلاس میں صوبائی محکمہ اطلاعات، صحت، آبپاشی، اعلیٰ تعلیم، ماحولیات، خوراک،ٹرانسپورٹ، سوشل ویلفیئر اور محکمہ زراعت کے نمائندوں نے شرکت کی۔