چترال (نما یندہ چترال میل) جمیعت العلماء اسلام چترال کے قائدین نے کہا ہے۔ کہ چترال سے تعلق رکھنے والے تیس ہزار کارکنان، متعلقین اور فرزندان توحید اضا خیل نوشہرہ میں جمیعت کے صد سالہ اجتماع میں شرکت کریں گے۔ اور اس اجتماع کے پاکستان اور چترال کے سیاسی حالات پر بھی انتہائی مثبت اثرات پڑیں گے۔ پیر کے روز امیر جمیعت العلماء اسلام ضلع چترال مولانا عبد الرحمن قریشی نے دیگر قائدین سابق ایم پی اے مولانا عبدالرحمن سرپرست اعلی، سابق ایم پی اے حاجی غلام محمد، قاری وزیر احمد نائب امیر، مولانا محمودالحسن ، تحصیل ناظم چترال مولانا محمد الیاس وغیرہ کی معیت میں چترال پریس کلب میں ایک پُر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمیعت العلماء اسلام اپنی تحریکی اور نظریاتی سفر کے ایک سو سال پورا کر رہی ہے۔ اور اسی عنوان سے نوشہرہ کے مقام اضا خیل میں 7سے9اپریل تک ایک عظیم الشان اجتماع منعقد کررہی ہے۔ جس میں باون اسلامی ممالک سے سفراء اور خصوصا امام کعبہ عبدالرحمن السدیس شرکت کر یں گے۔ انہوں نے کہا۔ کہ چترال سے سالاروں کا قافلہ پہلے ہی پہنچ چکا ہے۔ جبکہ بڑا قافلہ 6اپریل کی صبح چترال سے روانہ ہو گا ۔ انہوں نے اہلیان چترال سے اس پُر وقار عالمی اجتماع میں بھر پور شرکت کی اپیل کی۔ سرپرست اعلی جے یو آئی مولانا عبدالرحمن نے کہا۔ کہ اس اجتماع سے جہاں مذہبی اثرات پھیلیں گے وہاں اس کے سیاسی اثرات سے بھی پورے ملک خصوصا چترال پر پڑیں گے۔ کیونکہ جمیعت مذ ہبی جماعت کے ساتھ ساتھ ایک سیاسی جماعت بھی ہے۔ امیر جماعت نے کہاکہ چترال کے مختلف مقامات پر اجتماع کے حوالے سے کنونشن منعقد کئے گئے ہیں۔ اور لوگوں کے جم غفیر نے اجتماع میں شرکت کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ جس کیلئے تیاریاں آخری مراحل میں ہیں۔
تازہ ترین
- ہوملوئرچترال سے تبدیل ہونے والے ڈپٹی کمشنر محمدعلی کے اعزاز میں فٹبال ایسوسی ایشن،وی سی نمائندگان اور عمائدین لوئرچترال کی طرف مقامی ہوٹل میں الوداعی تقریب کااہتمام
- ہومڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین کی ہدایات پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اپر چترال فدالکریم نے انسداد پولیو مہم کا جائزہ لینے کے سلسلے میں مختلف مقامات کا دورہ
- مضامینداد بیداد۔۔اعلیٰ تعلیم کے مقا صد۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومانتقال پر ملال،، پروفیسر عبدالجمیل خطیب شاہی جامع مسجد جنگ بازار چترال طویل علالت کے بعد اج بقضائے الہی وفات پاگئے
- ہوملوئر چترال میں قومی انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔فول پروف سکیورٹی میں پولیو مہم 27 نومبر سے شروع ہو کر 2 دسمبر تک جاری رہے گی
- ہومگورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی کایونیورسٹی آف چترال کے بلڈنگ کی گراونڈ بریکنگ کی تقریب سے خطاب
- ہومچترال پریس کلب میں اتوار کے روز چترال کے معروف مصنف و قلم کار لفٹننٹ کرنل (ر) شہزادہ افتخار الملک کی کتاب “اوراق پریشان ” کی رونمائی کی پر وقار تقریب منعقد ہوئی
- ہومویمن لٹریری فورم کے پلیٹ فارم سے شروع کردہ پراجیکٹ کے تحت پندرہ خواتین کو تربیت کے بعد تین ماہ ڈیٹا کالیکشن کا کام مکمل ، تقریب کا انعقاد
- ہومالخدمت فاٶنڈیشن اسکولز لٹیریری فیسٹِول کا پشاور میں انعقاد،، الخدمت فاٶنڈیشن اسکول قتیبہ کیمپس دنین چترال کی طلبإ وطالبات نے مختلف کیٹیگری میں پوزیشن حاصل کی
- ہومگورنر خیبر پختونخواہ غلام علی دو روزہ دورے پر لوئر چترال پہنچ گئے