چترال (نما یندہ چترال میل) چترال سے صوبائی اسمبلی کے رکن سید سردار حسین شاہ نے کہا ہے کہ بدھ کے روز صوبائی اسمبلی کی انرجی اینڈ پاؤر کے بارے میں اسٹینڈنگ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلے کے بعد ریشن بجلی گھر کی بحالی کے کام پر اپریل کے مہینے سے کام شروع ہونے میں کوئی شک باقی نہیں رہا جس کی ٹینڈرنگ کے تمام تقاضے پورے کئے گئے ہیں جس کے کام کا ٹھیکہ جرمن کمپنی جی ٹی زیڈ کو ہی دیا گیا ہے جو کہ اسے جدید خطوط پر بحال کرے گا جس سے اس کی پیدواری گنجائش پہلے سے کہیں بڑھ جائے گی۔ چترال کے میڈیا سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بدھ کے روز اسٹینڈنگ کمیٹی کا اجلاس قربان علی خان کے زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں سید جعفر شاہ اور اس (سید سردار حسین) کے علاوہ سیکرٹری انرجی اینڈ پاؤر اور پیڈو کے حکام نے شرکت کی۔ا نہوں نے اسٹینڈنگ کمیٹی کے حوالے سے بتایاکہ ریشن بجلی گھر کی بحالی تک اس سے استفادہ کرنے والے صارفین کو رینٹل پاؤر کمپنی کے ذریعے رمضان المبارک سے پہلے پہلے بجلی فراہم کی جائے گی جس کا کنٹریکٹ بھی دیا گیا ہے جبکہ لائنوں کی بحالی پر بھی جلد ہی کام شرو ع ہوگا۔ سید سردار حسین نے مزید بتایاکہ قائمہ کمیٹی کو پیش کی جانے والے رپورٹ کے مطابق بجلی گھر کے ٹربائن، جنریٹر اور دیگر سازوسامان کی خریداری کے لئے بھی فنڈز ریلیز ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ دو سال قبل بجلی گھر کے سیلاب برد ہونے کے بعد 16ہزار صارفین انتہائی مشکلات میں مبتلا ہیں اور پورا علاقہ اندھیرے میں ڈوباہوا ہے جبکہ علاقے کے محب وطن لوگوں نے کبھی بھی تشدد کا راستہ اختیار نہیں کیا اور ہمیشہ پرامن رہ کر اس کی بحالی کا مطالبہ کرتے رہے۔ انہوں نے کہاکہ علاقے میں بجلی کے اس شدید بحران کو حل کرنے کے لئے صوبائی حکومت نے مخلصانہ کوششیں کی ہے جن میں پیڈو کے چھوٹے چھوٹے پن بجلی گھروں کی تعمیر اور سولر پینل کی فراہمی شامل ہیں۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات