حکومت خیبر پختونخوا نے صوبائی سلیکشن بورڈ کی سفارشات پر فوری طور پر گریڈ 18کے گیارہ پی ایم ایس افسران کی گریڈ 19میں ترقی

Print Friendly, PDF & Email

پشاور (نما یندہ چترال میل)حکومت خیبر پختونخوا نے صوبائی سلیکشن بورڈ کی سفارشات پر فوری طور پر گریڈ 18کے گیارہ پی ایم ایس افسران کی گریڈ 19میں ایکٹنگ چارج بنیادوں پر تقرریوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق مذکورہ بالا احکامات کے بعد عبد الباسط کی بحیثیت ڈائریکٹر (او اینڈ سی) پی ڈی ایم اے تعیناتی کی گئی ہے اسی طرح ظریف المعانی کو بحیثیت ڈپٹی کمشنر تورغر، خالد الیاس کو کوآرڈینیٹر پی سی این اے محکمہ منصوبہ سازی و ترقی، محمد بختیار خان کو ڈپٹی کمشنر لکی مروت، عابد اللہ کو ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ بلدیات و دیہی ترقی، حمید اللہ شاہ کو ایڈیشنل سیکرٹری (اے آئی سی) فاٹا سیکرٹریٹ، فیاض علی شاہ کو اے آئی جی جیل خانہ جات خیبر پختونخوا، مشرف خان مروت کو ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ فنانس اور علی قادر صافی کو بحیثیت ایڈیشنل سیکرٹری (ریگولیشن) اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ تعینات کیا گیا ہے۔مذکورہ بالا احکامات کے تحت گریڈ 19میں ایکٹنگ چارج تقرری کے بعد مذکورہ افسران پہلے سے زیر تحویل پوسٹوں پر ہی تعینات رہیں گے۔اس امر کا اعلان اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔