پشاور (نما یندہ چترال میل)وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ قومی احتساب بیوروبورڈکی سپیکرخیبرپختونخوااسمبلی کیخلاف باقاعدہ تحقیقات کی منظوری کے بعد اسد قیصرسپیکرمنصب کا جوازکھوبیٹھے ہیں تاہم فوراً مستعفی ہوجائیں،پاکستان مسلم لیگ(ن) خیبر پختونخوااسمبلی میں انکے خلاف بھرپورمزاحمت کریں گے۔انہوں نے کہاکہ دوسروں کواصولوں اورمیرٹ کا درس دینے والوں کاایک دفعہ پھرامتحان ہے تلاشی کیلئے تیاررہیں،PML-Nکاراستہ خیبرپختونخوامیں اب کوئی نہیں روک سکتا،نوازشریف اب پورے ملک کی ترقی کے ضامن ہے۔انہوں نے کہاکہ ایک وزیرکوصرف الزامات کی بناپروزارت بردکیاگیاجبکہ اب ایک چہیتے پرالزامات کے بعدعمران خان اوروزیراعلیٰ پرویزخٹک انکے دفاع میں خم ٹونک کرمیدان میں اترے ہیں جوانکے دوہرے معیارکی عکاسی ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نوشہرہ میں پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رہنماء اختیارولی کی رہائشگاہ پرایک پروقارشمولیتی تقریب کے بعدذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرنوشہرہ کے کئی کونسلرزاوردیگرمعززین علاقہ نے PTIسے استعفیٰ دیکر پاکستان مسلم لیگ(ن)میں شمولیت اختیارکی۔وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاکہ عوام کوبجلی سہولیات اورٹرانسفارمرکی فراہمی پربھی پرویزخٹک صاحب کواعترازہے، میں تواپنی ہی حکومت کے ٹرانسفارمراورسوئی گیس پرسیاست کرکے عوام کومستفید کررہاہوں مگرپرویزخٹک صاحب آپ دوسروں کے منصوبوں پرسیاست چمکاناچھوڑدیں،ایک کونسلرکی ہارس ٹریڈنگ کیلئے وزیراعلیٰ ہاؤس استعمال کرناقابل افسوس اورقابل شرم ہے جس سے تحریک انصاف کے قائدین کاسیاسی مورال واضح ہوتاہے۔
قبل ازیں وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے شیوہ اڈاصوابی میں مسلم لیگی رہنمامحمداکرم باچااورشیرازاکرم باچاکی ہمشیرہ کی وفات پرفاتحہ خوانی بھی کی۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





