چترال (نما یندہ چترال میل) یارخون سے ضلع کونسل کے رکن رحمت ولی نے یارخون وادی میں سڑکوں کی گزشتہ ایک ماہ سے زائد عرصے سے بندش کی وجہ سے غذائی قلت پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ اگر موٹر گاڑیوں کی ٹریفک کی بحالی میں مزید تاخیر ہوئی تو اس کے نتیجے میں وادی کے عوام ناقابل بیان مشکلات میں مبتلا ہوجائیں گے۔ پیر کے روز ضلع کونسل کے احاطے میں میڈیا کو انہوں نے یارخون وادی کی سنگین صورت حال سے آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ فروری کے اوائل میں برفباری سے یارخون میں چار فٹ سے ذیادہ برف پڑگئی تھی جس کے نتیجے میں سڑکیں بند ہوگئی تھیں جوکہ اب تک بند رہنے کی وجہ سے وادی میں شدید غذائی قلت پید ا ہوگئی ہے اور وادی کے دکانوں میں اشیائے خوردونوش مکمل طور پر ختم ہوگئے ہیں اور سڑک کی بندش کی وجہ سے دکانوں میں سامان کی ترسیل بند ہوکررہ گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ علاقے میں سردی کی شدت کی وجہ سے ہیضے کی بیماری نے بھی حملہ کیا ہے اور کئی بچے اس میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ رحمت ولی نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ یارخون روڈ کو ہنگامی طور پرکھولنے کا اہتمام کیا جائے تاکہ یارخون میں قحط پڑنے کے خطرے کا خاتمہ ہوسکے۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





