گذشتہ ماہ برفباری میں جان بحق ہونے والے دو افراد کے لواحقین کو امدادی چیک دئیے گئے

Print Friendly, PDF & Email

دروش(نما یندہ چترال میل) فروری کے اوائل میں ہونے والے شدید برفبار ی کے دوران شیشی کوہ میں جان بحق ہونے والے دوافراد کے لواحقین کو حکومت کی طرف سے امدادی چیک دئیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ مہینے شدید برفباری کے دوران شیشی کوہ کے علاقے میں دو افراد حفیظ الرحمن سکنہ کشینڈل اور ایک خاتون مریم بی بی سکنہ ٹینگل جان بحق ہوگئے تھے۔ جان بحق افراد کے لواحقین کو امدادی رقم دلوانے کے لئے شیشی کوہ سے تحصیل کونسل کے ممبر شیر نذیر کافی تگ و دو کی۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر چترال شہاب حامد یوسفزئی او ر ایڈششنل اسسٹنٹ کمشنر دروش محمد یوسف نے ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے جان بحق افراد کے ورثاء کو امدادی رقوم کی ادائیگی ممکن بنائی۔ گذشتہ دنوں ایڈششنل اسسٹنٹ کمشنر دروش کے دفتر میں دو نوں افراد کے لواحقین کو فی کس تین تین لاکھ روپے امدادی چیک دئیے گئے۔ اس موقع پرممبر تحصیل کونسل منیجر شیر نذیر، ناظم وی سی تار حسین، کونسلر باسط،مصلح الدین بھی موجود تھے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منیجر شیر نذیر نے ڈپٹی کمشنر شہاب یوسفزئی اور اے اے سی دروش محمد یوسف کا شکریہ اداکیا۔