چترال (محکم الدین) جماعت اہلسنت و الجماعت چترال نے الیکشن 2018 میں بھر پور حصہ لینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ اس سلسلے میں نیشنل اسمبلی NA-1چترال کی سیٹ کیلئے منگل کے روز مولاناسیدالرحمن ساکن تورکہو حال دروش کی طرف سے کاغذات نامزدگی داخل کئے گئے۔ جو کہ کسی بھی پارٹی کی طرف سے سب سے پہلے داخل ہونے والے کاغذات نامزدگی ہیں۔ اس موقع پر اُن کے ہمراہ پارٹی کے دیگر رہنما ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا جاوید الرحمن، سرپرست مولانا سراج احمد، امیر اہلسنت الجماعت دروش سفیراللہ و دیگر موجود تھے۔ بعد آزان نامزد امید وار برائے قومی اسمبلی مولانا سعیدالرحمن نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ کہ چترال میں گذشتہ روز اُن کا جس والہانہ انداز میں استقبال کیا گیا۔ اور دروش و اطراف کے علاقوں،شیشی کوہ، لاوی، کیسو وغیرہ مقامات کے لوگوں نے جماعت اہلسنت و الجماعت کے ساتھ جس محبت کا اظہار کیا ہے۔ اس سے اُن کے حوصلے بہت بلند ہوئے ہیں۔ اور اُنہیں امید ہے۔ کہ چترال کے دیگر علاقوں میں بھی اہلسنت کے کارکن اور چترال کے لوگ اُسے اسی طرح پذیرائی دیں گے۔ اور اُن کی جماعت بھاری ووٹوں سے این اے ون کی سیٹ جیت جائے گی۔ اور چترال کے لوگ اُنہیں خدمت کا موقع فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا۔کہ وہ منظم طریقے سے ضلعی امیر مولانا حافظ خوشولی خان کی ہدایت کے مطابق انتخابی مہم چلائیں گے۔ اور انشاء اللہ کامیابی حاصل کریں گے۔ اس موقع پر ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا جاویدالرحمن نے کہا۔ کہ صوبائی سیٹ کا باہمی مشاورت کے بعد اعلان کیا جائے گا۔ جس کیلئے امیدواروں کی جانچ پڑتال جاری ہے۔
تازہ ترین
- ہومچترال کی باشرافت ماحول کو بے شرافتی اور باحیا ماحول کو بے حیائی کی طرف لے جانے کی کوشش کی گئی ہے جوکہ ناقابل برداشت ہے۔ جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما ؤں کی پریس کانفرنس
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات