پشاور (نمائندہ چترال میل)چترال لائرز فورم پشاور کا اجلاس مورخہ11مارچ 2017پشاور ہائی کورٹ میں منعقد ہوا۔اجلاس سے چترال لائرز فورم پشاور کے صدر ممتاز قانون دان محب اللہ تریچوی ایڈوکیٹ، جنرل سیکرٹری مجیب الرحمن ایڈوکیٹ،نائب صدر مطیع الرحمن ایڈوکیٹ،جائنٹ سیکٹری ظفرالحق،سرپرست اعلی ذار علی خان ایڈوکیٹ اور چیئر مین سینئر ایڈوکیٹ ملائم ذادہ نے خطاب کیا۔انھوں نے کہا کہ چترال لائرز فورم کا قیام 2007میں عمل میں لایا گیا تھا۔اور چترال لائرز فورم پشاور بحالی عدلیہ کی تحریک میں صف اول کا کردار ادا کیا تھا جس پر فورم کو فخر حاصل ہے۔اس وقت سے اب تک فورم بار اور بنچ کی بلادستی کیلئے بھر پور کردار ادا کر رہا ہے اور اب باقاعدہ طور پر چترال لائرز فورم ہائی کورٹ بار الیکشن 2017،2018کیلئے پہلی بار نامور قانون دان عماد الدین ایڈوکیٹ کو متفقہ طور پر اپنا امید وار نامزد کر دیا ہے جو چترال لائرز فورم کی جانب سے الیکشن لڑے گا۔اس سے پہلے2011کے الیکشن میں چترال لائرز فورم کے جنرل سیکرٹری مجیب الرحمن ایڈوکیٹ ڈسٹرکٹ بار پشاور کے ایگزیکٹو ممبر رہ چکے ہیں۔اجلاس میں جونئیر وکلاء(جو حال ہی میں لائسنس لے چکے ہیں) کو مبارک باد پیش کیا گیا اور امید کا اظہار کیا گیا کہ نوجوان وکلاء فورم کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ اجلاس سے دروش چترال بار کے نائب صدر اسحاق الدین ایڈوکیٹ نے ٹیلی فونک خطاب کیا اور اپنے بار کی طرف سے بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔اجلاس دعا خیر کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





