پشاور (نمائند ہ چترال میل)عالمی یوم خواتین کے موقع پر ڈسٹرکٹ اسمبلی چترال کی خواتین اراکین کے ساتھ ہتھک آمیز سلوک قابل مذمت ہے۔ امتیازی سلوک کے خلاف ہرفورم پر آواز اٹھایا جائیگا۔ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف چترال کے صدر اور ممبر ضلع کونسل چترال عبدالطیف نے عالمی یوم نسواں کے موقع پر اخباری بیان میں کیا۔انہوں نے کہاکہ خواتین کو حقوق پاکستان کا آئین اور قانون دیتا ہے نہ کہ یہ کسی فرد کی طرف سے خیرات میں انہیں دیا جارہا ہے خواتین کو با اختیار اور فیصلہ سازی میں حصہ دار بنانے کے لئے قومی صوبائی اسمبلیوں کے علاوہ خیبر پختونخوا حکومت نے بلدیاتی نظام میں بھی خواتین کو بھر پور نمائندگی دی ہے لیکن بعض حلقے اپنی متعصبانہ سوچ کی وجہ سے خواتین کو ان کا جائز حق دینے کی راہ میں رکاوٹ بنے ہو ئے ہیں جو کسی طور پر قابل قبول نہیں۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ دو سالوں سے ڈسٹرکٹ اسمبلی چترال کی خواتین اراکین کے ساتھ امتیازی سلوک رواں رکھا جا رہا ہے لیکن عالمی یوم خواتین کے موقع پر ان سے روا رکھے جانے والے سلوک پر صرف افسوس ہی کیا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ خواتین اراکین ڈسٹرکٹ کونسل اپنے حقوق کے لئے پارٹی سے بالا تر ہو کر متحد ہو چکی ہیں جو ان کے حقوق کے حصول کی ضمانت ہے انہوں نے یقین دلایا کہ وہ ہر فورم پر خواتین ممبران ضلع کونسل کی حمایت جاری رکھیں گے اور وہ ذاتی طور پر خواتین کمیشن سے رابطہ کر کے اس سلسلے میں قانونی اور آئینی راستے سے ان کے حقوق کے تحفظ کی کو شش کرینگے۔انہوں نے کہاکہ ڈسٹرکٹ اسمبلی میں منتخب اور نامزد اراکین موجود ہیں لیکن ستم ظریفی کی بات یہ ہے کہ مرد نامزد اراکین کونسل کو خواتین کے مقابلے میں فوقیت دی جا رہی ہے اور انہیں صرف عورت ہونے کی سزاء دی جا رہی ہے وگرنہ اگر معیار منتخب اور نامزد کا رکھا جائے تو مرد اراکین کونسل کو بھی خواتین سے زیادہ اہمیت نہیں دی جانی چاہیے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات