پشاور (نما یندہ چترال میل)خیبر پختونخوا کے وزیر ابتدائی و ثانوی تعلیم محمد عاطف خان نے تمام تعلیمی بورڈز کے چیئرمینوں کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ پانچویں جماعت کے حالیہ جائزہ امتحان میں حصہ نہ لینے والے تعلیمی اداروں کو شوکاز نوٹس جاری کرکے اُن سے تحریری طور پر جواب طلبی کریں اورتسلی بخش جواب نہ دینے پر اُن کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔ یہ ہدایات انہوں نے جمعرات کے روز پشاور میں صوبے کے تمام بورڈز کے چیئرمینوں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔ اجلاس میں دوسروں کے علاوہ سیکرٹری تعلیم ڈاکٹر شہزاد بنگش، سپیشل سیکرٹری قیصر عالم، بورڈز کے چیئرمینوں اور دیگر متعلقہ حکام نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں پانچویں جماعت کے جائزہ امتحان، آنے والے میٹرک کے امتحان کے انتظامات اور بورڈز کی جانب سے کھیلوں کے فروغ کیلئے کئے گئے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور اس سلسلے میں کئی اہم فیصلے کئے گئے۔ وزیر تعلیم نے مزید ہدایت کی کہ میٹرک کے امتحان میں نقل کے تدارک کیلئے فوری اقدامات اُٹھائے جائیں اور ہر امتحانی ہال میں کیمروں کی تنصیب یقینی بنائی جائے اسکے ساتھ ساتھ امتحانی ہالوں میں اساتذہ کی ڈیوٹیاں میرٹ پر لگائی جائیں اور بوٹی مافیاں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔ انہوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ تمام امتحانی ہالز کو بورڈز کے کنٹرول روم اور ہیڈ آفس کے ساتھ منسلک کیا جائے اسی طرح بورڈ ز کے تمام معاملات کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کیلئے جدید اور بہترین سافٹ وئیر حاصل کریں انہوں نے واضح کیا کہ یہ انتہائی سنجیدہ مسئلہ ہے اور اس سلسلے میں کوئی بہانہ نہیں چلے گا۔ عاطف خان نے کہاکہ صرف امتحانوں کا انعقاد تعلیمی بورڈز کی ذمہ داری نہیں بلکہ طلباء کو صحت مندانہ ماحول فراہم کرنے کے لئے کھیلوں کا فروغ بھی اُن کے مینڈیٹ میں شامل ہے لہٰذا تمام بورڈز اس سلسلے میں عملی اقدامات اٹھائیں اور اس سلسلے میں اُنہیں تفصیلی بریفنگ دی جائے۔
تازہ ترین
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی





