گورنمنٹ دارالعلوم چترال واقع شاہی مسجد چترال میں تقریب تکمیل حفظ القرآن کا انعقاد۔

Print Friendly, PDF & Email

چترال (ارشاد اللہ شادؔ۔ متعلم جامعہ ھذا) آج مورخہ6مارچ بروز پیر بوقت 10بجے گورنمنٹ دارالعلوم واقع شاہی مسجد چترال میں تقریب تکمیل حفظ القرآن کا انعقاد کیا گیا۔ محفل کا آغاز باقاعدہ تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ امام شاہی مسجد قاری شبیر احمد نقشبندی صدر محفل تھے۔ اس کے علاوہ خطیب شاہی مسجد چترال مولانا خلیق الزمان کاکا خیل، نائب صدر دارالعلوم مولانا حبیب اللہ، و دیگر اساتذہ کرام کے علاوہ قرب و جوار سے آنے والوں مہمانوں نے شرکت کی۔ اسٹیج کی ذمہ داری مفتی شریف اللہ کو سونپی گئی تھی۔ حافظ صہیب احمد نے قرآن کی تکمیل کردی اور آخری سبق شرکاء محفل کی موجودگی میں استاد کو سنایا۔ اس کے علاوہ جامعہ کے نائب صدر مولانا حبیب اللہ نے قرآن کی فضیلت اور آداب کے بارے میں سیر حاصل گفتگو کی۔ انہوں نے قرآن مجید کو امت مسلمہ کی بقاء اور نجات کا واحد ذریعہ قرار دیا۔انہوں نے فرمایا کہ انسان کا اصل مقصد زندگی او ر اس کے دنیا میں آنے اور دنیا میں رہنے کا اصل مقصد یہ ہے کہ وہ ہر حال میں اللہ جل شانہ کی اطاعت کریں۔ او ر انہوں نے طلباء مع عوام کو نصیحت کی کہ قرآن پاک اور سنت نبویﷺ کے مطابق اپنے زندگی گزاریں، قرآن پاک کے معانی و مطالب سمجھیں ااو اس پر غور و تدبر کریں۔ یہی دونوں جہانوں کی فلاح ہے۔ اور آخر میں اجتماعی دعا کے ساتھ محفل کا اختتام ہوا۔