چترال ( نمائندہ چترال میل )بلند حوصلے اور عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار لوئر چترال پولیس کے جوانان شدید برفباری کے دوران بھی عوام کی خدمت اور ریسکیو کرنے میں مصروف
لواری ٹنل اور اس کے مضافات میں شدید برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان نے تمام افسران و جوانوں کو کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کی خاطر ہائی الرٹ کیا ہے۔
شدید برفباری اور سخت موسمی حالات میں لوئر چترال پولیس کے جوان ٹریفک پولیس وارڈنز کے ہمراہ لواری ٹنل میں پھسی ہوئی گاڑیوں کو ریسکیو کر رہے ہیں اور مسافروں کو محفوظ مقامات پر پہنچانے میں مصروف ہیں۔













