داد بیداد ۔ ایک منفرد جا معہ ۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی

Print Friendly, PDF & Email

روحا نی با لید گی کے علم و عمل کو عرب میں تصوف اور ایران میں عر فان کہا جا تا ہے اس کا تعلق تز کیہ اور تقویٰ سے ہے آج جا معہ عثما نیہ پشاور کے با نی اور مہتمم مفتی غلا م الرحمن صاحب نے اپنے جا معہ کی پبی شاخ میں 34سالہ تعلیمی سفر کی 26ویں دستا ر بندی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے جب قرآن وحدیث کے ساتھ ساتھ مولانا جلا ل الدین رومی اور علا مہ اقبال کے افکار سے حوالے پیش کئے تو اندازہ ہوا کہ علما ئے حق کے ہاں علم کا کتنا بلند معیار ہوتا ہے، جا معہ عثما نیہ کی بنیا د 1992میں رکھی گئی مر کزی درس گاہ نو تھیہ پشاور میں ہے طلبہ کی بڑھتی ہوئی تعداد اور مدرسہ کے پھیلتے ہوئے شعبہ جا ت کو جگہ دینے کے لئے چراٹ روڈ پبی ضلع نو شہرہ میں الگ شاخ قائم کی گئی ہے جہاں شعبہ ہائے حفظ و تجوید قرات، درس نظا می اور تخصص کے ساتھ عصری علوم میں سکول، کا لج اور یونیورسٹی کی سطح کے شعبے قائم ہیں علا قے کے آثار قدیمہ کی نما ئش کے لئے عجا ئب گھر بھی قائم کیا گیا ہے یوں جا معہ عثما نیہ کو اسم با مسمّیٰ جا معہ قرار دیا جا سکتا ہے

اس کے حفظ و قرء ت اور درس نظا می کا شعبہ وفاق المدارس کے ساتھ رجسٹرڈ ہے سکول اور کا لج کی سطح کے امتحا نات پشاور بورڈ سے منسلک ہیں جبکہ یو نیور ستی کی سطح کے امتحا نا ت پشاور یو نیورسٹی کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں وہ وقت بھی دور نہیں جب جا معہ عثما نیہ ڈگری دینے والا ادارہ بنے گا تازہ ترین دستار بندی میں 294فضلا ء کے نا م پکا رے گئے ہر ایک کو پگڑی پہنا کر ان کے سر پردست شفقت رکھا گیا اور دعا دی گئی جا معہ کے نا ظم تعیلمات مولا نا حسین احمد نے مر بوط اور مدلل خطاب میں الحاد، ارتداد، شرک خفی، شرک جلی، انکار سنت، انکار حدیث اور انکار ختم نبوت کے فتنوں کو رد کیا فضلا ء اور عوام کو ان فتنوں سے خبر دار کیا اور ہر فتنے کا پا مر دی کے ساتھ مقا بلہ کرنے کی تلقین کی ان کا خطاب عدالت میں لا ئق بیرسٹر کے بیان کی طرح مر بوط، مدلل اور جا مع و مختصر تھا جیسے ایک ایک جملہ نا پ تو ل کر ادا کیا گیا ہو،

شیخ الحدیث مفتی غلا م الرحمن صاحب نے بخا ری شریف کی آخری حدیث کا درس دیا اللہ پا ک کی وحدا نیت اور اللہ تعا لیٰ کی پا ک صفات کے ذکر پر اپنے خطاب میں تفصیل کے ساتھ روشنی ڈالی، صحا ح ستہ میں بخا ری کی تصنیف کے محا سن بیان کیے انہوں نے کہا اسلا م کی بنیا دعقیدہ بھی ہے عقید ت بھی، عقیدہ مسلمان کا پہلا وصف ہے جس کا تعلق اللہ پا ک کی ذات اور صفا ت پر ایمان کے ساتھ خا تم النبین محمد مصطفی ﷺ کی رسا لت پر ایمان سے ہے جبکہ عقیدت ایک سچے مسلمان کو علما ئے حق کی محبت اور علما ئے حق کی سچی پیروی کے ساتھ جوڑ تی ہے اسلا م کے دشمنوں کا طریقہ وراردات یہ ہے کہ وہ پہلا وارعقیدت پر کر تے ہیں مسلما نوں کو علمائے حق سے دور کر دیتے ہیں

اس کے بعد عقیدہ پر ڈاکہ زنی ان کے لئے آسان ہوتی ہے، جا معہ کے فضلا کو ہر محا ذ پر دشمنا ن اسلا م کا مقا بلہ کر نے کے لئے علم و عمل کا سہا را لینا چاہئیے اور معا شرے میں مثبت انقلا ب کا نقیب ہونا چاہئیے، اس تقریب میں پرواک سے تعلق رکھنے والے سید فہد علی شاہ اور چترال کے 6دیگر فضلا کو دستار فضیلت سے نواز ا گیا یہ جا ن کر خو شی ہوئی کہ چترال کے طلبہ کی بڑی تعداد جا معہ عثما نیہ میں زیر تعلیم ہے ور کوپ کے سجاد اللہ اور فیض اباد کے حسنین نے ہمیں مختلف شعبے دکھا ئے اس مو قع پر چترال کے جن دیگر فضلا ء کی دستار بندی ہوئی ان میں مو لانا سید مبشر علی شاہ، قاری صہیب احمد، مولانا ایاز احمد،مولانا منیب الرحمن اور مولانا شجا ع الدین شامل ہیں یہ جا ن کر خو شی ہوئی کہ جا معہ کے عجا ئب گھر میں چترال کی نو ادرات کا الگ گوشی ہے اور عجا ئب گھر کی دیکھ بال بھی چترال سے تعلق رکھنے والے طلبہ کے ہا تھ میں ہے