چترال کے طول وعرض میں وقفے وقفے سے بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے

Print Friendly, PDF & Email

 

چترال (نمائندہ چترال میل) چترال کے طول وعرض میں وقفے وقفے سے بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس سے درجہ حرارت میں کمی اور سردی کی شدت میں اضافہ ہوگئی ہے۔ چترال کو ملک کے دوسرے حصوں سے ملانے والی لواری ٹنل روڈ پر بھی چار انچ برف پڑنے کی اطلاع موصول ہوگئی ہے لیکن ابھی تک موٹر گاڑیوں کی ٹریفک کا سلسلہ چالو بتائی جاتی ہے۔ چترال کے مختلف علاقوں سے برفباری کی خبریں موصول ہورہی ہیں جن میں وادی لاسپور، ریچ، تریچ، مداک لشٹ، ارکاری،کریم آباد اور گبور شامل ہیں۔