چترال کے سب سے بڑے اور ملکی سطح کے معروف اسپورٹس ایونٹ “معرکہ حق چترال فٹبال لیگ سیزن 5”کی رنگا رنگ اختتامی تقریب ہفتے کے روز شاندار انداز میں منعقد ہوئی

Print Friendly, PDF & Email

 

چترال(نمائندہ چترال میل) چترال کے سب سے بڑے اور ملکی سطح کے معروف اسپورٹس ایونٹ “معرکہ حق چترال فٹبال لیگ سیزن 5”کی رنگا رنگ اختتامی تقریب ہفتے کے روز شاندار انداز میں منعقد ہوئی۔ ایونٹ آئیڈیل کلب دروش نے چترال سکاؤٹس کے اشتراک اور ضلعی انتظامیہ و ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفس کے تعاون سے منعقد کیا۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور میجر جنرل راؤ عمران سرتاج تھے، جبکہ کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل شاہد اسلم، ڈپٹی کمشنر لوئر چترال راؤ ہاشم عظیم اور ونگ کمانڈر 143 ونگ دروش لیفٹیننٹ کرنل حسن عباس بھی موجود تھے۔

فائنل میچ کے آر ایل اسلام آباد اور چترال مارخور کے درمیان کھیلا گیا۔ پہلے ہاف میں چترال مارخور نے گول کرکے سبقت حاصل کی، تاہم دوسرے ہاف میں کے آر ایل نے میچ برابر کر دیا۔ سنسنی خیز مقابلہ پینلٹی ککس پر فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوا، جہاں کے آر ایل کی ٹیم نے شاندار کامیابی حاصل کی اور ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

مہمانِ خصوصی میجر جنرل راؤ عمران سرتاج نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے اور اپنی طرف سے دونوں ٹیموں اور آرگنائزنگ کمیٹی کے لیے خصوصی کیش انعامات کا اعلان کیا۔ اس موقع پر طلحہ محمود فاؤنڈیشن کی جانب سے ونر ٹیم کے لیے 3 لاکھ روپے اور رنر اپ کے لیے ڈیڑھ لاکھ روپے کے انعامات دیے گئے۔
مہمان خصوصی کی خدمت میں خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے معروف سماجی و مذہبی شخصیت قاری جمال عبدالناصر نے مسلح افواج کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام مسلح افواج کے ساتھ ہیں۔
چترال فٹبال لیگ کو تاریخی اہمیت دینے کے لیے اسے پاکستان کی دفاعی تاریخ کے سنہری باب، بھارتی جارحیت کے خلاف معرکہ حق کی ناقابلِ فراموش فتح کے نام سے منسوب کیا گیا۔

ایونٹ میں اس سال ملک بھر سے 12 نامور ٹیموں نے حصہ لیا، جن میں کے آر ایل اسلام آباد، افغان ٹی وی پشاور، پاکستان پولیس کوئٹہ، خیبرپختونخوا پولیس، گیپکو واپڈا (پنجاب)، آصفہ بھٹو فٹبال اکیڈمی میرپورخاص سندھ، ہجیرہ یونائیٹڈ ایف سی آزاد کشمیر کے علاوہ مقامی ٹیمیں چترال مارخور، چترال سرکار، ہیڈ کوارٹر جغور ایف سی، لائیگر ایف سی اور تورکہو شہرشام شامل تھیں۔
یاد رہے کہ چترال فٹبال لیگ پورے پاکستان میں ایک مشہور فٹبال ایونٹ بن چکا ہے۔
لیگ کے پہلے سیزن میں چترال فالکن نے پاک آرمی کو ہرا کر کامیابی حاصل کی، دوسرے سیزن میں پاکستانی آرمی نے SA Gardens لاہور کو ہر ا کر تاج اپنے سر سجایا، سیزن 3 میں چترال سرکار نے موڑکہو ہائیلنڈر کو ہرا کر کامیاب ٹھری، سیزن 4 میں افغان ٹی وی پشاور کی ٹیم نے باچا خان ایف سی لورالائی کو ہر اکر کامیابی حاصل کیا تھا اور اب سیزن 5 KRL کی کامیابی کے ساتھ اختتام کو پہنچا۔
ایونٹ کے چیف آرگنائزر کمال عبدالجمیل نے چترال سکاؤٹس، ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن، چترال پولیس، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس، طلحہ محمود فاؤنڈیشن اور دیگر اداروں کا شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی ایونٹ میں حصہ لینے والے کلبوں کا بھی شکریہ اد