کبھی کبھی ایسا ہوتا ہے کہ محکمے کا کوئی ذمہ دارآفسر کسی تعلیمی ادارے میں اچانک تشریف فرما ہوتا ہے اس کو گوروں کی زبان میں جو ہمارے خون میں رچ بس گیا ہے سرپرائز وزٹ کہتے ہیں۔۔جمعہ پندرہ آگست کو گورنمنٹ ہائی سکول واشچ میں صبح کی اسمبلی کھڑی تھی کہ ڈی ای او اپر چترال کی گاڑی آکھڑی ہوئی گاڑی سے ڈی ای او میل اپر چترال مفتاح الدین صاحب،سابق ڈی ای او مشترکہ چترال ڈاکٹر معین الدین خٹک صاحب،ہیڈ ماسٹر نیک بادشاہ جنرل سیکرٹری تنظیم اساتذہ پاکستان ضلع کرک، صدر تنظیم اساتذہ پاکستان ضلع اپر چترال نورالہادی ناجی صاحب اتر گئے۔۔ان کو دیکھ کر آنکھوں میں چمک اتر آئی۔۔۔ماضی کے دریچے واہوۓ۔۔2012ء سے لے کر 2016ء تک سروس گورنمنٹ سنیٹینیل ماڈل ہائی سکول چترال میں رہی اس دوران ڈاکٹر معین الدین خٹک صاحب ڈی ای او بن کر چترال تشریف لاۓ۔لمبوترے قد،سادہ مزاج، فقیر منش یہ شخصیت اپنی کرسی پر ڈی ای او اور باہر کی دنیا میں ایک دبنگ مربی نکلے۔۔میں سکول میں رہائش رکھتا تھا۔۔کبھی افطاری کے لیے تشریف لاتے کہتے آج پھلوں کی ذمہ داری اس فقیر حقیر کی ہے کبھی کہتا آج تندور کی روٹیاں میرے حصے کی ہوں گی۔انہوں نے ڈیوٹی میں معیار،محنت کا شعار اور صداقت کا معجون پلادیا۔۔وقت کی پابندی کا ایسا درس دیا کہ اب بھی سکول کی گھنٹی بجتے ہی معین خٹک صاحب یاد آتے ہیں وہ خاص تحریکی ساتھیوں سے کہتے کہ اپنے عمل اور کارکردگی سے تحریکی بنو دعووں اور باتوں کا غازی مت بنو۔۔کبھی شام کو موٹر سائیکل دوڑا کے لاتے کبھی گاڑی خود ڈرائیونگ کرکے آتے اور ڈرائیوپر نکلتے ان کی معیت میں ہم نے ڈیوٹی کی ڈیوٹی کی اور تربیت کی تربیت ملی۔کبھی درس قران کی محفل ہوتی تو خود سٹیج پہ کھڑے ہوتے۔۔ کہتے ” لاو قران عظیم الشان تھما دو۔۔انہوں نے چترال سے ٹرانسفر ہوکر بھی چترال کی محبتیں نہیں بھولے ان کی وفا کا یہ ثبوت ہے کہ ہر ساتھی کو یاد رکھا۔۔جب بھی چترال آیا اپنے دوسرے گھر کی طرح ادھر رہا۔۔اس بار سیدھا کھوت تک تشریف لاۓ اور خصوصی طور پر ناچیز سے ملنے ہائی سکول واشچ تشریف لاۓ ڈاکٹر معین صاحب کے ساتھ ایک اور مرد ملنسار تشریف لاۓ تھے جو ضلع اپر چترال میں سب سے زیادہ ڈی ای او رہنے والے مفتاخ الدین صاحب تھے۔مفتاخ الدین صاحب پہلے اے ڈی ای او بن کر اپر چترال آۓ پھر ڈی ای او بن کر اس نوزائیدہ ضلعے میں آۓ اور تعلیمی میدان میں اس ضلعیکا رینک اتنا بڑھایا کہ پچھلے سال ضلع اپر چترال پورے صوبے میں دوسرے نمبر پر اور پورے ملک میں پہلے دس ضلعوں میں ان کانمبر رہا۔۔مفتاخ صاحب کا ابھی ٹرانسفر لوئر چترال کو ہوا ہے۔۔ہم نے ان کو اسمبلی میں لا بیثھایا۔ڈاکٹر معین الدین خٹک نے بچوں سے مخاطب ہو کر ان کو وقت کی قدر کا درس دیا انہوں نے چترال کو محبتوں کی سرزمین کہا۔مفتاخ الدین صاحب نے اپنے خطاب میں کہا کہ چترال کا مستقبل تعلیم سے وابستہ ہے۔۔چترالی صرف تعلیم حاصل کرکے اپنا مستقبل سنوار سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ میری الوادعی دورہ ہے اگر کہیں کرسی کی مجبوری نے مجھے تمہاری خدمت سے معذور کردیا ہو تو معافی چاہتا ہوں سکول کے ایک استاذ نے اپنے خطاب میں ان کو اپنی سروس کی زندگی کا بہترین افسرز قرار دیا ان کی انتظامی مہارتوں کو بے مثال کہا۔۔چاۓ کی ضیافت ہوئی۔سکول کے ہیڈ ماسٹر محمد رسول صاحب نے ان کو ہار پہنایا۔۔سکول کا ایک استاذ جن کی سروس کا یہ آخری مہینہ ہے ان کے ساتھ کھڑا ہوگیا ان کو بھی ہار پہنایا گیا۔۔استاذ کے دل سے آواز آئی۔۔
یہ کیا کہ ایک جہان کو کرو وقف اضطراب
یہ کیا کہ ایک دل کوشکیبا نہ کر سکو
اللہ کرے جہان کو میری یاد بھول جاۓ
اللہ کرے کہ تم کبھی ایسا نہ کر سکو
گیٹ سے باہر جب ان کو رخصت کیا جارہا تھا تو اپنایت کے دو چار آنسو سیدھا دل سے نکل کے پلکوں تک آۓ۔۔۔جھملاۓ اور دامن پہ گرے
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





