چترال ( نمائندہ چترال میل )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال افتخار شاہ نے تھانہ سٹی چترال کا سرپرائز وزٹ کیا۔
اس موقع پر ڈی۔ایس۔پی۔ہیڈکوارٹر تمیزالدین، ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل چترال سجاد حسین، لائن آفیسر SI قربان پناہ اور دیگر پولیس افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
انسپکٹر جنرل اف پولیس خیبر پختونخواہ ذوالفقار حمید کے ویژن کے مطابق اور آر پی او ملاکنڈ شیر اکبر کی ہدایت پر ڈی۔پی۔او لوئر چترال نے سٹی پولیس اسٹیشن میں زیر تعمیر بیرکس کا معائنہ کیا اور تعمیراتی کام کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
اس کے علاوہ ڈی۔پی۔او لوئر چترال نے تھانہ سٹی چترال کے سرپرائز وزٹ کے دوران فرنٹ ڈیسک,حوالات, ریکارڈ اور تھانے کی بلڈنگ کا تفصیلی جائزہ لیا۔
تھانے میں موجود افسران اور جوانوں سے ملے اور ان کے مسائل دریافت کئے۔اس کے علاوہ ایس۔ایچ۔او اور محرر اسٹاف کو ہدایت کی کہ وہ تھانے آنے والے سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور شہریوں کے مسائل کو تھانے کے سطح پر حل یقینی بنایا جائے۔
ڈی۔پی۔او لوئر چترال نے اس بات کی تلقین کی کہ عوام کی جان ومال کے حفاظت کے ساتھ انکی ہر ممکن داد رسی ہماری فرائض منصبی میں شامل ہے اور بہترین خدمت ہمارے افسروں کا شعار ہونا چاہیے۔


