چترال ( نمائندہ چترال میل )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال افتخار شاہ نے پولیس اسٹیشن شغور کا سکیورٹی انسپکشن کیا۔
اس موقع پر ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل لٹکوہ احمد عیسی اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
محرر اسٹاف کو خصوصی ہدایات دی کہ وہ تھانے آنے والے سائلین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔
موجود حالات میں پولیس اسٹیشن شغور کی سکیورٹی کے لئے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا۔
ڈیوٹی پر موجود جوانوں کے ہلمٹ و جیکٹ اور اسلحہ ایمونشین کو چیک کیا ڈیوٹی سے متعلق مزید ہدایات بھی دیں۔
