ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی وطن واپسی کے لیے اہم پیشرفت، سینیٹر طلحہ محمود کی قیادت میں وفد تشکیل

Print Friendly, PDF & Email

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک )اسلام آباد ہائی کورٹ میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی صحت اور وطن واپسی سے متعلق کیس میں اہم پیشرفت ہوئی۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے سماعت کے دوران زینب جنجوعہ ایڈوکیٹ کو فریقین کا فوکل پرسن مقرر کیا، جبکہ اٹارنی جنرل نے امریکہ جانے والے چار رکنی وفد کی تفصیلات فراہم کیں۔

اٹارنی جنرل کے مطابق، وفد میں سینیٹر محمد طلحہ محمود، ڈاکٹر فوزیہ صدیقی، انوشے رحمان، اور ایک ڈاکٹر شامل ہوں گے، جو امریکی انتخابات کے بعد جلد روانہ ہو کر امریکی حکام سے ڈاکٹر عافیہ کی واپسی کے لیے مذاکرات کرے گا۔ جسٹس اعجاز اسحاق خان نے اٹارنی جنرل کے کردار کو سراہا۔

سینیٹر طلحہ محمود، جو انسانی حقوق اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے معروف ہیں، اس وفد کی قیادت کریں گے۔ ان کی شمولیت سے امید ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی جلد وطن واپسی کی راہ ہموار ہوگی۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت نومبر کے آخر تک ملتوی کر دی