چترال (نمائندہ چترال میل) لویر چترال کے دروش ٹاؤن میں پاکستان کی سطح پرمنعقد ہ چترال فٹ بال لیگ کے سیزن فور2024 میں افغان ٹی وی کی ٹیم نے باچا خان فٹ بال کلب لورالائی کو دو کے مقابلے میں چار گولوں سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلی جبکہ کرنل مراد اسٹیڈیم میں کھیلی جانے والی اس میچ کو پچیس ہزار سے ذیادہ تماشائیوں نے دیکھا۔ ڈپٹی کمشنر لویر چترال محسن اقبال اور چترال سکاوٹس کے ونگ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل وقار نے جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ چترال فٹ بال لیگ کے آرگنائزر کمال عبدالجمیل نے مقامی میڈیا کو بتایاکہ اس ایونٹ میں پاکستان بھر سے30سے ذیادہ ٹیموں نے حصہ لیا جس کا انعقاد گزشتہ چار سالوں سے باقاعدگی سے کی جارہی ہے۔ انہوں نے ایونٹ کی انعقاد میں معاونت پر چترال سکاوٹس، ضلعی انتظامیہ اور چترال پولیس کا شکریہ اداکیا۔
فائنل میچ پہلے ہاف میں انتہائی دلچسپ رہاجب دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے خلاف تابڑ توڑ حملے کرتے رہے۔ میچ کی پہلے ہاف کے 21ویں منٹ میں افغان ٹی وی کے یاسر نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلادی جوکہ ذیادہ دیر برقرار نہ رہا کیونکہ 7منٹ بعد لورالائی ٹیم نے ایک پینلٹی کک حاصل کرکے اسے گول میں تبدیل کرکے مقابلہ ایک۔ ایک سے برابر کردیا۔ میچ کے پہلے ہاف پر دونوں ٹیمیں برابر تھے۔ دوسرے ہاف کے پہلے دس منٹوں کے دوران افغان ٹیم کے مزمل نے گول کرکے اپنی ٹیم کو دوبارہ برتری دلادی جبکہ یاسر نے ایک اور گول کرکے اسکور بورڈ کی پوزیشن 3-1کردی۔ لورالائی ٹیم ہمت ہارنے کی بجائے گول برابر کرنے کی جدوجہد میں تیز ی لائی مگر ان کا ہر حملہ افغان ٹیم کی بیک لائن نے ناکام بنادی جوکہ سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوئی۔ دوسرے ہاف کے آخری 15منٹ کے دوران لورالائی ٹیم نے ایک اور پینلٹی کک حاصل کرلی اور بال کو گول پوسٹ کی راہ دیکھادی مگر چند لمحوں بعد افغان ٹیم کے حماد نے ایک اور گول کرکے ٹیم کی پوزیشن مستحکم کردی
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔مٹے نا میوں کے نشان کیسے کیسے۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوٹ اویر آتشزدگی حادثہ، قاری فیض اللہ چترالی کا متاثرہ خاندان کیساتھ تعاون کا اعلان
- ہومپی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے اپنے بھائیوں کے رنج اور دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ وجیہ الدین
- مضامینداد بیداد۔۔روم اور شاعر۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومداد بیداد ۔۔سر راہ چلتے چلتے ۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”یہ ہمارے ہیرے”۔۔محمد جاوید حیات
- ہومچترال کی باشرافت ماحول کو بے شرافتی اور باحیا ماحول کو بے حیائی کی طرف لے جانے کی کوشش کی گئی ہے جوکہ ناقابل برداشت ہے۔ جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما ؤں کی پریس کانفرنس
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام