چترال (نما یندہ چترال میل) تحصیل کونسل چترال کے اجلاس میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے حالیہ بارشوں کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کی اسیسمنٹ کی تاریخ میں کم ازکم دس دن کی توسیع کا مطالبہ کرتے ہوئے موجودہ طریقہ کار پر بھی عدم اطمینان کا اظہا رکیا گیا اور مطالبہ منظور نہ ہونے کی صورت میں ڈی سی ہاؤس کی گھیراؤ کرکے دھرنے دینے کی دھمکی دے دی۔ کونسل کے رکن فخر اعظم کے زیر صدارت اجلاس میں منعقد اجلاس میں اراکین کونسل نے اسیسمنٹ ٹیم میں ویلج کونسل کے چیرمین صاحبان کو ان بورڈ نہ لینے اور انہیں یکسر انداز کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور کہاکہ گراس روٹ لیول پر عوام کی نمائندگی کرنے والے چیرمین تحصیل کونسل اور ویلج چیرمینوں کو بے وقعت بنانا کسی بھی طور پر قابل قبول نہیں ہے اور تحصیل کونسل کے متفقہ قرارداد کے باوجود ڈی سی لویر چترال کا اسیسمنٹ کی تاریخ میں توسیع کا نوٹیفیکیشن نہ کرنا قابل مذمت ہے۔ لوٹ کوہ سے تعلق رکھنے والے اراکین نواب خان اور شرف دین جبکہ ایون کے محمد رحمن نے ضلعی انتظامیہ کے روئیے کے خلاف ایوان سے واک آؤٹ کیا اور ایوان کی کاروائی ڈیڑھ گھنٹے تک معطل رہی۔ اجلاس دوبارہ شروع ہونے کے بعد اراکین کونسل نے اس بات پر زور دیاکہ بلدیاتی نمائندوں کو ان کا حق دیا جائے اور ڈی سی چترال کو چاہئے کہ وہ صرف ایم پی اے کی احکامات پر ہی عمل کرنے کا وطیرہ ترک کردے۔ اجلاس میں تحصیل چیرمین شہزادہ امان الرحمن بھی موجود تھے۔
تازہ ترین
- مضامینرُموز شاد ۔۔ بد نظری ایک مہلک مرض۔۔ تحریر۔۔ ارشاد اللہ شاد
- ہومخیبرپختونخواہ لائف انشورنس اسکیم شروع کرنے والا ملک کا پہلا صوبہ بن گیا
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”ہجوم سے قوم کب بنیں گے “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومڈی۔پی۔او آفس بلچ لوئر چترال میں اردلی روم کا انعقاد
- ہوملوئر چترال پولیس کی جانب سے شہریوں کو دہلیز تک انصاف کی فراہمی کا مشن۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”اطمنان کی دولت”۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال پولیس کی جانب سے شہریوں کو دہلیز تک انصاف کی فراہمی کا مشن۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔” کیا آئی ایم ایف کو صرف ہم معمولی نوکروں کی پنشن نظر آتی ہے”۔۔محمد جاوید حیات
- ہومعوام کی فلاح و بہبود، ترقی اور تحفظ کے لئے بڑی تعداد میں منصوبے اور سکیمیں منظور کیں۔خیبر پختونخوا کابینہ کا بیسواں اجلاس
- ہوملوئر چترال پولیس کی جانب سے شہریوں کو دہلیز تک انصاف کی فراہمی کا مشن۔