چترال (نمائندہ چترال میل)چترال کے طول وعرض میں گزشتہ 24گھنٹو ں سے مسلسل بارشوں کی وجہ سے مختلف مقامات پر دو افراد جان بحق ہوگئے اور کئی گھرمنہدم ہوگئے جبکہ چترال پشاور روڈ، بونی روڈ، گرم چشمہ روڈ، اپر چترال میں بونی تورکھو روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند ہوگئے ہیں جبکہ بمبوریت وادی میں عیدالفطر کے موقع پر آئے ہوئے سینکڑوں سیاح پھس کر رہ گئے ہیں کیونکہ بمبوریت روڈ ایون گاؤں سے آگے درجنوں مقامات پر بند ہے۔ چترال پشاور روڈ عشریت کے کوچھان گول، دروش کے کڑدام گول اور چمور کھون کے مقام پر سیلابی ملبہ کی وجہ سے بند ہے۔ چومور کھون کے مقام پر ایک غیر مقامی سیاح کی گاڑی کو مقامی افراد نے سیلابی ملبہ سے نکال لی ہیں۔ ایس ایچ او سٹی پولیس اسٹیشن چترال بلبل حسن نے میڈیا کو بتایاکہ ہفتہ کی صبح چیو ڈوک کے مقام پر دوگھر مسلسل بارش کی وجہ سے منہدم ہوگئے ہیں جس کے نتیجے میں ایک خاتون جان بحق ہوگئی جبکہ کئی افراد زخمی ہوگئے جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں داخل کئے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ چترال پولیس کے جوان اور ریسکیو 1122کی ایمرجنسی ٹیم نے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد ایک کمسن بچی کو منہدم گھر کے ملبے ریسکیو کرنے میں کامیاب ہوگئے جنہیں معمولی چوٹیں آئی ہیں۔
اسی طرح اپر چترال کے گاؤں استارو میں ایک چرواہا طوفانی بارش میں راستہ بھول کر پہاڑسے گرکر جان بحق ہوگیا۔ بکرآباد بالا میں بھی دو گھر منہدم ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوئی۔ اسی طرح چترال بونی رڈ پر واقع کوغوزی گاؤں میں ایک گھر پر پہاڑی پتھر گرگئی تاہم گھرکے مین معجزانہ طور پر محفوظ رہ گئے۔ کالاش وادی رمبور میں پراکڑاک میں ایک رہائشی مکان منہدم ہوئی لیکن کسی جانی نقصان کی اطلا ع نہیں ملی۔
چترال بونی کا مصروف ترین روڈ نیردیت، کاری اور شاچار کے مقامات پر پہاڑی تودہ گرنے کی وجہ سے ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند ہے جبکہ گرم چشمہ روڈ بیل پھوک، انداختی اوردوسرے متعدد مقامات پر پہاڑی تودہ گرنے کی وجہ سے بند ہے اور لوٹ کوہ کی مختلف وادیوں کریم آباد، ارکاری اور سوسوم بھی بارش کی وجہ سے بند بتائی جاتی ہیں۔ اپر چترال میں بونی تورکھو روڈ بھی ہرقسم کی ٹریفک کے لئے بند ہے اور اپر چترال اور گلگت بلتستان کو ملانے والی شندور روڈ بھی بند ہے۔
دو دن کی بارشوں کے بعد اپر چترال کے ریچ، تریچ، لاسپور میں جبکہ لویر چترال میں گوبور میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک 4سے 8انچ تک برف پڑنے کی اطلاع موصول ہوئی ہیں۔
چترال ائرپورٹ روڈ بھی چیو پل کے قریب پہاڑی تودہ گرنے سے بند ہے جس کی وجہ سے بلچ اور اس سے اوپر علاقوں کے لوگ لینیک روڈ استعمال کررہے ہیں۔ 1980ء میں تعمیر شدہ چیو پل میں شگاف پڑنے کی وجہ سے فی الحال موٹر گاڑیوں کی ٹریفک کے لئے بند کردی گئی ہے۔
اپر چترال میں مسلسل بارشوں کی وجہ سے تمام سیلولر نیٹ ورک سولر بیٹریوں کے بیک اپ نہ ہونے کی وجہ سے بند ہیں جس کی وجہ سے ٹیلی کمیونیکیشن کا نظام مکمل طور پر درہم برہم ہے اور ان متاثرہ علاقوں میں رابطہ ممکن نہیں رہا۔ ان علاقوں میں لویر چترال کے گرم چشمہ، ارکاری، سوسوم، جنجریت کوہ، شیشی کوہ، کالاش ویلیز، گولین جبکہ اپر چترال کے تریچ، ریچ، کھوت، لاسپور، یارخون، نوگرام، اویر اور دوسرے علاقے شامل ہیں۔ دریں اثناء ڈی سی چترال نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تمام سرکاری افسران کی تعطیلات منسوخ کر کے اسٹیشن رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات