دیر سائیڈ میں برف باری جاری ہے۔مسافروں سے درخواست ہے کہ رات کے وقت سفر کرنے سے گریز کریں۔ چترال پولیس

Print Friendly, PDF & Email

چترال ( نمائندہ چترال میل )لواری ٹنل اپروچ روڈ دیر سائیڈ میں ابھی تک 02 انچ برف پڑ چکی ہے۔ فلحال دیر سائیڈ میں برف باری جاری ہے۔مسافروں سے درخواست ہے کہ رات کے وقت سفر کرنے سے گریز کریں۔

ڈرائیور حضرات سنو چین کا استعمال یقینی بنائیں۔

سفر کے دوران اپنے پاس گرم کپڑے اور کھانے کا سامان ضرور رکھیں تاکہ بوقت ضرورت کام آئے۔

کسی بھی ہنگامی صورتحال میں لوئر چترال پولیس ایمرجنسی نمبر 15 یا پولیس کنٹرول روم نمبر 0943412959 پر رابطہ کریں