چترال (نمائندہ چترال میل) جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما، سابق ایم این اے اور عام انتخابات 2024ء میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ون کا امیدوار مولانا عبدالاکبر چترالی نے کہا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام نے ایک سوچا سمجھا منصوبہ اور سازش کے تحت انہیں شکست دلائی جو اپنی امیدوار کی جیت کے بجائے ان کی ووٹوں کو توڑنے میں ذیادہ سرگرمی دیکھادی اور اس مقصد کے لئے روپے پیسے کی بارش کردی جوکہ چترال کی سیاسی اور انتخابی تاریخ کا شرمناک باب ہے۔ ہفتے کے روز چترال پریس کلب میں پارٹی کے سینئر رہنماؤں مولانا اسرار الدین الہلال، مولانا رحمت اللہ اخونزادہ اور حکیم مجیب اللہ کی معیت میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جے یوآئی کی مرکزی قیادت قومی اسمبلی کی فلور پر ان کی کارکردگی اور سچ گوئی پر ان سے نالان تھے کیونکہ انہوں نے پی ڈی ایم حکومت میں شامل جے یو آئی کے وزراء کی کرپشن اور سود کی حمایت کو دنیا کے سامنے طشت ازبام کیاتھا جوکہ پاکستان پوسٹ میں سینکڑوں اسامیوں کو فروخت کیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ قومی اسمبلی کی فلور پر سود کے خلاف ووٹنگ میں جے یوآئی کے اراکین اسمبلی ان کا ساتھ دینے سے انکار کیا اور2022ء کو یوم آزادی کے موقع پر کنونشن سنٹر میں منعقدہ تقریب میں فحاشی وعریانی کی بھی مذمت کی تھی جس میں جے یو آئی سے تعلق رکھنے والے وزراء بھی موجود تھے۔ مولانا چترالی نے کہاکہ جے یو آئی ہمیشہ سے صحابہ کرام کے عظمت کے بارے میں جماعت اسلامی کے خلاف زہر افشانی کرکے اپنی سیاسی دکان چمکاتے تھے لیکن قومی اسمبلی میں جب ناموس صحابہ بل پاس کرانے میں اس نے کلیدی کردار ادا کیا تو جے یو آئی کی ٹھیکہ داری خطرے میں نظر آئی اور پارلیمنٹ تک ان کا راستہ روکنے کی کسی موقع کو نہیں گنوایا اور غیر مقامی ارب پتی شخص کو چترال لاکر ان کے مدمقابل کھڑا کرنے کا مقصدبھی یہی تھا۔ مولانا چترالی نے کہاکہ جے یو آئی کی مقامی قیادت اب کسی کو منہ دیکھانے کے قابل نہیں کیونکہ ووٹ کے لئے کھلے عام رشوت دے کر اور چند ٹکوں کی خاطر خواتین کو سڑکوں پر لے آنا نہایت قبیح فعل تھا جوکہ ہماری تہذیب وتمدن کے بھی خلاف بات ہے جہاں عوام کو بھکاری بنادیا گیا۔ انہوں نے الیکشن جیتنے والے امیدواروں کو مبارک باد دی اور ان کی کامیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
تازہ ترین
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی





