KPPSC نے پراونشل مینجمنٹ آفیسر (P.M.S) کے تحریری مقابلے کے امتحان کے نتائج کا اعلان کردیا، 226 امیدوار کامیاب قرار

Print Friendly, PDF & Email

پشاور ( مانٹرنگ ڈیسک )خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن نے پراونشل مینجمنٹ آفیسر (پی ایم ایس، بی پی ایس -17) کی 95 آسامیوں کے لئے 4 اکتوبر تا 22 اکتوبر 2022 تک منعقدہ تحریری مقابلے کے امتحان کے نتائج کا اعلان کردیا ہے تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن کو مذکورہ امتحان کے لئے 32793 درخواستیں موصول ہوئی تھیں، جن میں 6687 امیدواروں نے امتحان میں حصہ لیا جو مجموعی طور پر 20فیصد رہا، نتائج کے مطابق امتحان کے تحریری حصے میں 226 امیدوار کامیاب قرار پائے جبکہ امتحان میں کامیابی کی شرح 3.3 فیصد رہی، کامیاب امیدواروں کو نفسیاتی ٹیسٹ کے لئے بلایا جائے گا جسکے بعد ان سے زبانی امتحان بھی لیا جائے گا، کامیاب امیدواروں کی لسٹ اور فیل شدہ امیدواروں کی ڈی ایم سیز کمیشن کی ویب سائٹ www.kppsc.gov.pkپر اپلوڈ کردی گئی ہیں، اگر کوئی امیدوار ری ٹوٹلنگ کے لئے ایپلائی کرنا چاہتا ہے تو وہ 15 دنوں کے اندر، نیشنل بینک میں متعلقہ ہیڈ اکاؤنٹ میں فی پیپر کے لئے جمع کردہ 500 روپے کا فیس چالان درخواست کیساتھ کمیشن میں جمع کرا سکتے ہیں جبکہ 15 دنوں کے بعد ری ٹوٹلنگ کے لئے کسی قسم کی درخواست پر غور نہیں کیا جائے گا۔