چترال (نما یندہ چترال میل) ایس ایچ او تھانہ رمبور قربان خان کی زیر صدارت ایک غیر معمولی اجلاس ہوا۔ جس میں چیئرمین سلطان،سابق چیئرمین سیف اللہ جان،سابق کونسلر شیخ عنایت،ریٹائر صوبیدار دوردان،برزنگی کیلاش،بشگالی خان،سوشل ایکٹوسٹ عجب کیلاش،سابق چیرمین نظرگئی کونسلرز وممبر،عمائدین علاقہ نے شرکت کی۔ یہ اجلاس نو تعینات شدہ ایس ایچ او قربان کی اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے پہلا تعارفی اجلاس تھا۔ ایس ایچ او قربان نے اس موقع پر اپنے خطاب میں عوام سے بار پور تعاون کی اپیل کی۔ جس پرعمائدین علاقہ نے بھرپور تعاون کی یقین دھانی کی۔
اجلاس میں معاشرتی جرائم کی روک تھام کے حوالے سے بات کی گئی۔ اور اس امرکا اظہارکیا۔ کہ عوام اور پولیس مل کر علاقے سے منشیات کی لعنت کے خاتمے کیلئے بھر پور تعاون کریں گے۔اجلاس میں کہا گیا۔ کہ منشیات نوجوان نسل کیلئے زہر قاتل ہے۔ اس لئیاس کے خاتمے کیلئے مل کر کام کرنے کی اشد ضرورت ہے۔تاکہ پولیس اور عوام ملکر علاقے کو منشیات اور معاشرتی جرائم سے پاک کرنے میں کامیاب ہوسکیں۔عمائدین علاقہ نے چترال پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ اور کہا۔کہ عوام اور پولیس کے درمیان فاصلوں کو کم کرکے اور عوام دوست پولیسنگ سے نہ صرف معاشرے سے جرائم کا سدباب کیا جاسکے گا بلکہ منشیات فروشوں اور دیگر جرائم میں ملوث افراد کی نشاندہی اور ان کیفر کردار تک پہنچانے میں بھی مدد ملیگی۔ اجلاس میں کہا گیا۔کہ امن و امان کی فضاء کو بر قرار رکھنے کیلئے عوام اور پولیس کا تعاون نا گزیر ہے۔ اس لئے مشتبہ افراد کڑی نظر رکھی جائے اجلاس میں غیر قانونی طور پر جنگلات کی کٹائی پر بھی بات کی گئی۔اور کہا گیا۔کہ وادی کے لوکل لوگوں کے ساتھ تعاون کیا جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا۔ کہ وادی رومبور کے جنگلات سے پرمٹ بالکل بند کیا جائے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات