چترال ( نما یندہ چترال میل) چترال کی تعلیمی تاریخ میں طالبات کے لئے مخصوص سب سے بڑی اسکالرشپ کا رسمی طور پر لانچ کیا گیا جس کے تحت الخدمت فاونڈیشن سکول کے قتیبہ کیمپس میں میٹرک کے امتحان میں ٹاپ کرنے والی طالبہ کو ڈیڑھ لاکھ روپے، دوسری پوزیشن ہولڈر کو ایک لاکھ روپے اور تھرڈ پوزیشن ہولڈر کو 75ہزار روپے ‘بی بی نور اسکالرشپ ‘کے نام سے دئیے جائیں گے۔ اس بات کا اعلان اتوار کی شام سکول کے احاطے میں منعقدہ تقریب میں کیا گیا جس میں الخدمت فاونڈیشن پاکستا ن کے سیکرٹری جنرل سید وقاص انجم جعفری،نیشنل ڈائرکٹر ایجوکیشن ڈاکٹر جبران، خالد وقاص چمکنی موجود تھے جبکہ فاونڈیشن کے مقامی صدر عبدالحق کے علاوہ مقامی رہنما مولانا جمشید احمد، سابق ضلع ناظم مغفرت شاہ، سیکرٹری وجیہہ الدین اور ضلع کے مختلف پرائیویٹ اور پبلک سیکٹر کے سکولوں،کالجوں اور چترال یونیورسٹی کے سینئر فیکلٹی اسٹاف اورمعززین شہر کثیر تعداد میں موجود تھے جبکہ سکول کا سابق طالب علم اور اپنی مرحومہ ماں کے نام پر اسکالرشپ جاری کرنے والا نورا لدین جلال نے امریکہ کے ایک شہر سے ویڈیو لنک پر خطاب کیا۔سکول کے پرنسپل اخلاق الدین قاضی نے اپنی خطاب میں اسکالرشپ کا پس منظربیان کرتے ہوئے کہاکہ نورالدین جلال کا تعلق بریشگرام کریم آباد سے ہے جواس سکول میں 1993ء میں ابتدائی کلاس میں زیر تعلیم رہا تھا اور اس وقت امریکہ میں اپنی ایک تجارتی کمپنی کے مالک ہیں اور اپنی مرحومہ ماں بی بی نور کے نام سے تعلیمی وظائف کا اجراء کرکے علاقے میں گرلز ایجوکیشن کو فروع دینا چاہتے ہیں۔ سید وقاص انجم جعفری نے کہا کہ پاکستان میں تعلیم پر جی ڈی پی کا 2فیصد حصہ خرچ کیا جاتا ہے اور اس رفتار سے ہم 2070ء تک سوفیصد خواندگی کے ٹارگٹ کو حاصل کرسکیں گے اور یہی وجہ ہے کہ اس شعبے میں پرائیویٹ سیکٹر اور مخیر حضرات کوآگے آنے کی ضرورت ہے تاکہ وطن عزیز سے جہالت کی تاریکیوں کا مکمل خاتمہ کیا جاسکے۔ انہوں نے کہاکہ آج معاشرے کے صاحب ثروت حضرا ت کو نورا لدین جلال کی تقلید کرتے ہوئے تعلیم کی ترقی کے لئے جدوجہد میں حصہ لینے کی ضرورت ہے جبکہ الخدمت فاونڈیشن اپنی دوسری سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ اس سیکٹر پر بھی خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر جبران، خالد وقاص چمکنی، مولانا جمشید احمد، ڈاکٹر تاج الدین شرر، مسرت جبین، نصرت جبین اور دوسروں نے بھی خطاب کیا اور بی بی نور اسکالرشپ کو چترال میں گرلز ایجوکیشن میں کوالٹی کے لئے سنگ میل قرار دیا۔ اس سے قبل سکول کے طلباء طالبات نے ملی نغموں، تقاریر اور خاکوں کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کا اظہار کیا جنہیں بے حد سراہا گیا۔ تقریب کے انعقاد میں مدد فراہم کرنے والوں اور مہمانوں کو شیلڈ بھی پیش کئے گئے۔
تازہ ترین
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات
- ہومنوجوان عالم دین قاضی ولی الرحمان انصاری کا اعزاز
- ہومریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ کا دورہ لوئر چترال