چترال (نما یندہ چترال میل) پاکستان میں جرمن سفیر الفریڈ گرینیس نے جمعہ کے روز چترال شہر کے قریب دولومچ کے مقام پر پینے کے صاف پانی کے منصوبے کامعائنہ کیا اور مستفید ہونے والی کمیونٹی سے تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر کمیونٹی کے رہنماؤں ظہران شاہ، لیاقت علی، شیر مراد, عمادالدین اور دوسروں نے انہیں بتایاکہ 27کلومیٹر دور موغ میں واقع چشمے کے پانی کو پائپ لائن کے ذریعے اس ٹاؤن شپ اور آس پاس کے 723گھرانوں میں سپلائی کیا جارہا ہے جوکہ 2015ء میں آغا خان پلاننگ اینڈ ہاوسنگ بورڈ کے ذریعے پایہ تکمیل کو پہنچ گیا تھا۔ مگرآبادی بڑھنے کی وجہ سے اب پانی کی قلت کا سامنا ہے، لہذا انھیں سولرسسٹم کے زریعے پانی پہنچانے میں مدد کی جائے۔ جرمن سفیر نے ترقی کے لئے کمیونٹی کی اجتماعی کاوشوں کا سراہتے ہوئے کہاکہ اسی وجہ سے کمیونٹی کے جملہ مسائل احسن طریقے سے حل ہوں گے جن کا تعلق جس شعبے سے بھی ہو۔ انہوں نے کمیونٹی کو یقین دلایا کہ وہ جرمن حکومت ترقی کے دیگر منصوبوں میں بھی مدد کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھے گا۔ اس موقع پر کے ایف ڈبلیو کے پاکستان میں ڈائرکٹر سباسٹین جیکوبی اور جرمن سفارت خانے کے دیگر ذمہ داراں سباسٹین پاسٹ، مس انٹونیہ پیٹرز جبکہ آغا خان ڈیویلپمنٹ نیٹ ورک کے چیف ایگزیکٹو افیسر اختر اقبال، آغا خان ایجنسی فار ہبیٹاٹ کے چیف ایگزیکٹیو افیسر نصرت نصاب، ڈائرکٹر پارٹنرشپ مس فرح، اے کے آرایس پی کے جنرل منیجر جمیل الدین موجود تھے۔ جرمن سفیر ودیگرمہمانوں نے کے۔ایف۔ڈبلیو کی تعاون سے تعمیر شدہ منصوبے کا بھی وزٹ کیا۔ کمیونٹی کی طرف سے مہمان خواتین کو مقامی طور پر تیار کردہ چادر اور مرد حضرات کو چترالی روایتی ٹوپی (کھپوڑ) پیش کئے گئے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات