پشاور ہائی کورٹ نے چترال کے گیس پلانٹس فوری طور پر لگانے کے احکامات جاری کردی .

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نما یندہ چترال میل) پشاور ہائی کورٹ نے چترال کے گیس پلانٹس فوری طور پر لگانے کے احکامات جاری کردی جس کے پراجیکٹ کو پی ٹی آئی حکومت نے آخری مرحلے میں ختم کردیا تھا جب چترال کے تین مقامات پر زمین کی خریداری کے ساتھ متعلقہ سازوسامان بھی امپورٹ ہوکر ملک پہنچ گئے تھے۔ چترال سے سابق ممبر قومی اسمبلی شہزادہ افتخار الدین کی کوششوں سے جنگلات کو بچانے کے لئے وفاقی حکومت نے چترال ٹاؤن، سیون اور دروش کے مقامات پر گیس پلانٹس کی تنصیب کے ذریعے سستی گیس کی فراہمی کا میگا پراجیکٹ منظور کر لیا تھا۔ اس فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی کے رہنما رضیت باللہ نے پشاور ہائی کورٹ میں کیس دائر کیا تھا جس کا فیصلہ منگل کے روز سناتے ہوئے حکومت کو حکم دیا گیا ہے کہ یہ گیس پلانٹس دوبارہ چترال میں نصب کئے جائیں۔ اس تاریخی فیصلے پر چترال میں خوشی کی لہر دوڑ رہی ہے۔