چترال (نما یندہ چترال میل) ائی جی پی خیبر پختونخوا کے وژن اور نو تعینات ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ ناصر محمود ستی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ڈی پی او لوئر چترال اکرام اللہ خان نے ضلع بھر میں بھر پور کاروائیاں جاری رکھنے کی ہدایات دی ہیں۔ان احکامات کی روشنی میں ایس۔ڈی۔ پی۔او سرکل دروش اقبال کریم کی سربراہی میں ایس۔ایچ۔او تھانہ عشریت انسپکٹر عزیزالدین نے جنرل ہولڈ اپ کے دوران عشریت چیک پوسٹ پر تلاشی کے دوران ایک گاڑی از قسم فلائنگ کوچ نمبری 8404 پشاور سے چترال آتے ہوئے روک کر تلاشی لینے پر گاڑی میں موجود بریف کیس سے 6295 گرام چرس برامد کر لیا گیا۔ ملزمان رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاکر فرار ہوئے تھے جن میں سے ایک ملزم زاہد احمد ولد کبیر خان سکنہ بیرگہ شیشی کوہ دروش کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ دوسرے ملزم محمد زبیر ولد زمبول حسین خان سکنہ شیشی کوہ کی تلاش جاری ہے۔ ڈی پی او چترال نے کہا ہے کہ منشیات فروشوں کے لیے ضلع ہذا میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ملوث افراد یا تو اس مکروہ دھندے سے باز اجائیں یا ضلع ہذا چھوڑ دیں۔
تازہ ترین
- ہومچترال کی باشرافت ماحول کو بے شرافتی اور باحیا ماحول کو بے حیائی کی طرف لے جانے کی کوشش کی گئی ہے جوکہ ناقابل برداشت ہے۔ جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما ؤں کی پریس کانفرنس
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات