چترال (نما یندہ چترال میل) نو تعینات ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد علی خان نے چارج سنبھال کر کام شروع کردیا۔ اس موقع پر اپنے دفتر کے عملے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضلع لوئر چترال میں انتظامی فرائض کی ادائیگی کیلئے تمام افسران واہلکاران متحرک رہیں اور فرائض کی ذمہ دارانہ ادائیگی کیلئے ٹیم ورک کا مظاہرہ کریں اور عام ادمی کے مسائل کے حل اور زندگی میں آسانی کیلئے مثبت اقدامات کو یقینی بنائیں۔افسران واہلکاران دفاتر میں بروقت حاضری یقینی بنائیں فرائض کی آدائیگی میں کسی قسم کی غفلت وکوتاہی بالکل برداشت نہیں کی جائے گی۔ دریں اثناء ڈویژنل فارسٹ آفیسر وائلڈ لائف چترال وائلڈ لائف ڈویژن رضوان اللہ نے نو تعینات ڈپٹی کمشنر سے ملاقات کی۔ ڈی ایف او وائلڈ لائف نے محکمہ وائلڈ لائف کی جانب سے ڈی سی کو سووینئر پیش کیا۔ اور ڈی سی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات