چترال (نما یندہ چترال میل) نو تعینات ڈپٹی کمشنر لوئر چترال ارشد قیوم برکی نے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ اس موقع پر اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کے ویژن کے عین مطابق عوام النا س کے مسائل ان کے دہلیز پر حل کرنا اولین ترجیح ہوگی۔ عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے تمام تر اقدامات بروئے کار لائیں گے اور عوام کو جائز قانونی مدد بلاکسی تاخیر کے فراہم کی جائیگی۔ انھوں نے مزیدکہا کہ میرے دفتر میں لاپروا اور غفلت کے مرتکب اہلکاروں اور بدعنوان اہلکاروں کیلئے کوئی جگہ نہیں اور کارسرکار میں دلچسپی لینے اور فرائض منصبی احسن طریقے سے سرانجام دینے والے اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی جائیگی۔ اس موقع پر نوتعینات ڈی سی نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ضلع لوئر چترال کی تعمیر وترقی میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔
تازہ ترین
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات
- ہومنوجوان عالم دین قاضی ولی الرحمان انصاری کا اعزاز
- ہومریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ کا دورہ لوئر چترال