چترال (نما یندہ چترال میل) عوام اور پولیس کے درمیان روابط کو مضبوط کرنے اور عوام دوست پولیسنگ کو فروغ دینے کی خاطر سرکل لٹکوہ میں معززین علاقہ کے ساتھ خصوصی نشست کا انعقادانسپکٹر جنرل اف خیبر پختونخواہ پولیس معظم جاہ انصاری کے ویژن اور ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ سجاد خان کی سربراہی میں پولیس اور عوام کے درمیان فاصلوں کو کم کرنے اور عوام دوست پولیسنگ کو فروغ دینے کی غرض سے ڈی۔پی۔او لوئر چترال لوئر ناصر محمود نے خصوصی پبلک انگیجمنٹ پلان تشکیل دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق مختلف جگہوں میں تعینات پولیس افسران پبلک انگیجمنٹ پلان کے تحت اپنے حدود اختیار میں عوام کا اعتماد بڑھانے, پولیس اور لوگوں کے درمیان دوریوں کو کم کرنیاور اعتماد کی فضاء کو قائم کرنے کے نظریے کو مدنظر رکھتے ہوئے پبلک کے ساتھ خصوصی نشست کا انعقاد کرکے چترال کے باشندوں کے فلاح و بہبود کی خاطر عوام اور پولیس کے درمیان باہمی اتفاق کی اہمیت سے اگاہ کرینگے۔ اس مقصد کے حصول کی خاطر روان ہفتے مختلف تھانوں (لٹکوہ،شغور،عشریت،دروش, رمبور) اور چوکی مرؤے میں عمائدین علاقہ کے ساتھ خصوصی نشست کا انعقاد کیا گیا۔ جسمیں میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔افسران نے عمائدین سے مخاطب ہوکر کہا کہ اس نشست کا مقصد پولیس اور عوام کے درمیان فاصلوں کو کم کرنا, لوگوں کا پولیس پر اعتماد کی فضاء کو برقرار رکھنا اور انکے تحفظات دور کرنے کی خاطر پولیس اور عوام کا مل جل کر کام کرنے اور ایک دوسرے کے ساتھ باہمی تعاون کی اہمیت کے بارے میں گفت و شنید کرنا ہے۔ اس کے علاوہ عوام اپنے تنازعات کو پولیس کے تعاون سے ڈسپیوٹ ریزولیشین کونسل کے زریعے فوری حل کرنے اور اس کے فوائد کے بارے میں عوام میں آگاہی دینا ہے۔ نیز حالیہ ملکی حالات کے پیش نظر انسپکٹر جنرل اف پولیس خیبر پختونخوا کے احکامات کی روشنی میں عمائدین علاقہ کو ملکی حالات، لاحق خدشات اور حفاطتی اقدامات کے سلسلے میں بھی ہدایات دی گئیں۔ عوام اور پولیس کے درمیان فاصلوں کو کم کرکے اور عوام دوست پولیسنگ سے نہ صرف معاشرے سے جرائم کا سدباب کیا جاسکے گا بلکہ منشیات فروشوں اور دیگر جرائم میں ملوث افراد کی نشاندہی اور ان کیفر کردار تک پہنچانے میں بھی مدد ملیں گی۔اس کے علاوہ امن و امان کی فضاء بر قرار رکھنے میں عوام کا تعاون نا گزیر ہے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات