چترال (نما یندہ چترال میل) لوئر چترال کے تمام تھانہ جات و چوکیات میں محرر اسٹاف کے سلیکشین کے لئے گورنمٹ کالج اف منیجمنٹ سائنسز لوئر چترال کے امتحانی ہال میں ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیاانسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخواہ معظم جاہ انصاری اور ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ سجاد خان کے کے ویژن پولیس میں میرٹ کی بالادستی اور اعلی تعلیم یافتہ نوجوانوں کو اہم عہدوں پر تعیناتی اور ان کی حوصلہ افزائی کے مقصد کی حصول کے خاطر ڈی۔پی۔او لوئر چترال ناصر محمود کے خصوصی احکامات پر لوئر چترال کے تمام تھانوں اور چوکیات میں میرٹ کی بنیاد پر محرر اسٹاف کی تعیناتی کے لئے گورنمنٹ کالج آف منیجمنٹ سائنسز کے امتحانی ہال میں ایس۔ایس۔پی۔انوسٹگیشین محمد خالد خان اور انسپکٹر لیگل شیر محسن الملک کی زیر نگرانی ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ جسمیں تمام تھانوں اور چوکیات سے بڑی تعداد میں اہلکاروں نیحصہ لیا۔ ٹیسٹ پیپر کا پیٹرن محرر کے عملی کام اور تھانہ جات میں موجود مختلف رجسٹرات اور ریکاڑد کو مینٹین کرنے کے متعلق سوالات پر مشتمل تھا۔ ٹیسٹ اور انٹرویو کوالیفائی کرنے کے بعد ہی میرٹ پر اہلکاروں کو محرر اور مدد محرر تعینات کئیں جائیں گے۔ تھانہ جات میں ذیادہ تر عوام کا واسطہ محرران اور مدد محرران کے ساتھ پڑتا ہے۔عوام کی سہولت اور فوری مدد فراہم کرنے کے لئے اعلی تعلیم یافتہ, قابل,خوش اخلاق اور عوام دوست محرران کی تعیناتی وقت کی اہم ضرورت ہے اس مقصد کے حصول کے لئے لوئر چترال پولیس تمام تر اقدامات کو قابل غور لارہی ہیں۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔مٹے نا میوں کے نشان کیسے کیسے۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوٹ اویر آتشزدگی حادثہ، قاری فیض اللہ چترالی کا متاثرہ خاندان کیساتھ تعاون کا اعلان
- ہومپی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے اپنے بھائیوں کے رنج اور دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ وجیہ الدین
- مضامینداد بیداد۔۔روم اور شاعر۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومداد بیداد ۔۔سر راہ چلتے چلتے ۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”یہ ہمارے ہیرے”۔۔محمد جاوید حیات
- ہومچترال کی باشرافت ماحول کو بے شرافتی اور باحیا ماحول کو بے حیائی کی طرف لے جانے کی کوشش کی گئی ہے جوکہ ناقابل برداشت ہے۔ جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما ؤں کی پریس کانفرنس
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام