چترال (نما یندہ چترال میل)مبینہ طور پر بیوی کا گلہ گھونٹ کر قتل کا ڈرامہ رچانے والے شوہر کو ایڈیشنل سیشن جج اپر چترال کی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر10 سال بامشقت اور تین لاکھ روپے جرمانے کی سزا دے دی جبکہ عدالت نے واردات کے نشانات غائب کرنے پر 2سال قید اور پولیس کو غلط اطلاع فراہم کرکے کیس کا رخ موڑنے کی کوشش پر ایک سال قید اور مجموعی طور پر 13سال کی سزا سنائی۔ استعاثہ کے مطابق مئی 2018ء میں تھانہ بونی کے حدود میں واقع سنوغر گاؤں میں عاطف الرحمن ولد شیر فضل بیگ نے طیش میں آکر اپنی دوسری بیوی گل ظاہرہ کا گلہ گھونٹ جان سے ماردیا اور واردات والے کمرے سے باہر آکر ان کو بجلی کا کرنٹ لگنے کا واویلا مچایا جس پر رشتہ داروں اور ہمسایوں نے ان کو فرسٹ ایڈ دینے کے بعد ہسپتال منتقل کردیا جہاں پر انہیں مردہ قرار دیا گیا اور پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ان کے گلے میں انگلیوں کے نشانات پائے جانے پر ان کے بھائی نے ان پر قتل کی دعویداری کی جس پر انہیں حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی گئی۔ استعاثہ کی طرف سے قتل کا الزام ثابت ہونے پر سیشن کورٹ اپر چترال نے انہیں عمر قید کی سزا سنائی تھی جس کے خلاف اپیل کرنے پر پشاور ہائی کورٹ نے کیس کو دوبارہ نظرثانی کے لئے عدالت میں واپس بھیج دیا گیا تھا۔ جمعرات کے روز ایڈیشنل سیشن جج اپر چترال امجد حسین نے ملزم کو مجموعی طور پر 13سال قید اور تین لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی جس پر کمرہ عدالت میں موجود مجرم کو پولیس نے دوبارہ اپنی تحویل میں لے لیا۔ سرکار کی طرف سے ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر فضل معبود جبکہ ملزم کی طرف سے عصمت عیسیٰ ایڈوکیٹ اور سراج علی خان ایڈوکیٹ پیش ہوئے۔ فیصلہ سناتے وقت کمرہ عدالت میں ملزم کے والدین اور ان کی پہلی بیوی سے تین بچے اور متقولہ بیوی سے تین بچے بھی موجود تھے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات