چترال (نما یندہ چترال میل) منگل کے روز لویر چترال میں پہلا انٹرسکولز سپورٹس فیسٹول پریڈ گراونڈ میں شروع ہوا جس کا افتتاح ڈپٹی کمشنر انوار الحق نے کی جبکہ ڈی ای او (مردانہ) محمودغزنوی اور حصہ لینے والے سکولوں کے پرنسپلز بھی موجود تھے۔ افتتاحی تقریب میں پبلک اور پرائیویٹ سکولوں کے طلباء کے طلباء چاق وچوبند دستوں کی شکل میں فارمیشن بنالی اور بعد میں کھیلوں کا باقاعدہ آعاز سے پہلے مارچ پاسٹ کیا۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں ڈی سی لویر چترال انوار الحق نے طالب علموں کو قوم کا مستقبل قرار دیتے ہوئے کہاکہ ان کی بہترین تربیت نصابی اور ہم نصابی اور سپورٹس کے سرگرمیوں میں کرنے کی ضرورت ہے اور ایسے ایونٹس کا انعقاد خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہاکہ چترال میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے اور قوم کے نونہالوں کی صلاحیتوں کو ابھارنے کی اشد ضرورت ہے جن میں کھیل بھی شامل ہیں اور اس علاقے کے نوجوان قومی سطح پر بھی اپنے کو مختلف کھیلوں میں منواچکے ہیں۔ انہوں نے اس ایونٹ کی انعقاد پر محکمہ تعلیم کی کاوش کو سراہا اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ہر ممکن تعاون اور مدد کی یقین دہانی کرائی۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر محمود غزنوی نے بچوں کی تعلیم وتربیت میں کھیل کو لازمی قراردیتے ہوئے کہاکہ تندرست جسم کے لئے کھیل کو سب سے ذیادہ اہمیت کا حامل ہے اور اسی بات کے پیش نظرایلمنٹر ی اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سکولوں کے درمیاں کھیلوں کے مقابلے منعقد کراتی ہے۔ انہوں نے ا س امیدکا اظہار کیاکہ پہلے کی طرح مختلف مقابلوں میں چترال کے اسٹوڈنٹس نہ صرف ڈویژن بلکہ صوبے کی لیول پر بھی چترال کا نام روشن کریں گے۔ انہوں نے ایونٹ کے منتظمین پرزور دیاکہ وہ ان کھیلوں میں حصہ لینے والے طلباء کو اپنا بچہ سمجھ لیں اور ان کی ہر ممکن حوصلہ افزائی کریں جبکہ طلباء کو چاہئیے کہ وہ اس ایونٹ کو اپنے لئے تربیت کا ایک ذریعہ سمجھ کر اس سے فائدہ اٹھائیں اور اپنے اندر لیڈرشپ کوالٹی پیدا کریں۔ اس موقع پر آل پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے صدر وجیہہ الدین اور سپورٹس کمیٹی کے سیکرٹری اور گورنمنٹ ہائی سکول چترال کے وائس پرنسپل شاہد جلال نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ایونٹ میں حصہ لینے والے سکولوں میں گورنمنٹ سینٹینل ماڈل سکول چترال، دی لینگ لینڈ سکول اینڈ کالج، گورنمنٹ ہائی سکول ہون، بلچ اور چمورکھون کے علاوہ الخدمت سکول قتیبہ کیمپس دنین اور سٹی کیمپس سبزی منڈی، آغا خان ہائر سیکنڈر ی سکول، چترال پبلک سکول، مسلم ماڈل سکول، ایف سی پی ایس، تریچ میر پبلک سکول، دی اقراء ماڈل سکول، فخر ملت پبلک سکول سینگور، چترال ماڈل کالج اور اے کیو خان سکول چترال کیمپس شامل تھے۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈی ای او شاہد حسین اور اسسٹنٹ ایجوکیشن افیسر انعام اللہ، سینئر پی ای ٹی فاروق اعظم بھی موجود تھے۔
تازہ ترین
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی
- مضامینداد بیداد ۔ وطن کا صو فی شاعر ۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی





