چترال (ظہیر الدین سے ) بدھ کے روز چترال میں چوتھی انٹرنیشنل ہندوکش کلچرل کانفرنس کا آغاز ہوا جس میں دنیا کے مختلف ممالک اور پاکستان کی مختلف یونیورسٹیوں سے درجنوں ماہرین لسانیات، ثقافت اور تاریخ شرکت کررہے ہیں۔ افتتاحی تقریب کے خاص مہمان شکاگو یونیورسٹی کے ماہر لسانیات ڈاکٹر ایلینا بشیر اور اٹلی کے فلورنس یونیورسٹی کے پروفیسر اگسٹو کاکو پاردو خاص مہمان تھے جبکہ پشاور یونیورسٹی کے سابق چیرمین شعبہ جعرافیہ پروفیسر اسرار الدین، معروف دانشور ڈاکٹر عنایت اللہ فیضی (تمغہ امتیاز) اور دوسروں نے اپنے مقالے پیش کئے۔کانفرنس کے انعقاد کے مقاصد بیان کرتے ہوئے بتایا گیاکہ علاقے کی لسانیاتی اور ثقافتی تنوع کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ ان پر ریسرچ کے لئے ایک تحقیقی سنٹر کا قیام شامل ہیں۔ تین دن تک جاری رہنے والی اس کانفرنس میں ہندوکش رینج میں واقع علاقوں کی تاریخ، ثقافت، زبان، رسوم ورواج، کالاش کلچر، موسمیاتی تبدیلی سے آنے والے تغیرات،جعرافیہ، ٹورزم اور دوسرے موضوعات پر سو سے ذیادہ مقالے پیش کئے جائیں گے جبکہ متعلقہ شعبوں کے ماہر ین کی پینل ڈسکشن بھی منعقد ہوں گے۔ کانفرنس کا انعقاد فرنٹیئر لینگویج انیشے ٹیوز اسلام آباد اور انجمن ترقی کھوار مشترکہ طور پر کررہے ہیں۔ افتتاحی تقریب سے فرنٹیئر لینگویج انیشے ٹیوز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر فخر الدین اخونزادہ اور انجمن ترقی کھوار کے صدر شہزادہ تنویر الملک نے بھی خطاب کیا۔ہندوکش کلچر ل کانفرنس کا آعاز 1970ء میں ڈنمارک کے شہر مویسگارڈ سے ہوا تھا جبکہ دوسری کانفرنس 1990ء میں چترال میں اور تیسری کانفرنس 1995ء میں چترال ہی میں منعقد ہوئی تھی جن کے روداد کو آکسفورڈ یونیورسٹی پریس نے شائع کیا تھا۔ کانفرنس 16 ستمبر تک جاری رہے گا۔ کانفرنس کے پہلے روز 200 شرکاء کو مہتر چترال فاتح الملک علی ناصر نے عشائیہ دیا جبکہ دوسرے روز وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی وزیر زادہ اور تیسرے دن ڈپٹی کمشنر لویر چترال انور الحق عشائیہ دیں گے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔مٹے نا میوں کے نشان کیسے کیسے۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوٹ اویر آتشزدگی حادثہ، قاری فیض اللہ چترالی کا متاثرہ خاندان کیساتھ تعاون کا اعلان
- ہومپی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے اپنے بھائیوں کے رنج اور دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ وجیہ الدین
- مضامینداد بیداد۔۔روم اور شاعر۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومداد بیداد ۔۔سر راہ چلتے چلتے ۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”یہ ہمارے ہیرے”۔۔محمد جاوید حیات
- ہومچترال کی باشرافت ماحول کو بے شرافتی اور باحیا ماحول کو بے حیائی کی طرف لے جانے کی کوشش کی گئی ہے جوکہ ناقابل برداشت ہے۔ جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما ؤں کی پریس کانفرنس
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام